Hisar E muhabbat Season 2 By Aan Fatima|Extra Scenes|online Reading|Best Urdu Novels 2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Hisar E Muhabbat,written by Aan Fatima,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.

اپھو یہ نور ہے نا۔”
اسی دوران لیان کی آواز کمرے کی فضا میں گونجی تھی۔سب نے چونک کر اس کی جانب دیکھ جو فاریہ نے ناجانے کونسے راز و نیاز کرنے میں مصروف تھا۔
“جی میری جان یہ نور ہے۔”
وہ اس کی پیشانی چومتے ہوئے بولی۔لیان کی آنکھیں کسی احساس کے تحت چمک اٹھی۔
“لیان کی نور نا۔”
وہ آنکھوں میں بےتحاشہ جگنو لیے بولتے ان سب کو ساکت کرگیا۔روشانے نے تاسف سے اس کی جانب دیکھا۔
“رائم دیکھ لو اب تم خود ہی یہ بلکل اپنے باپ پہ گیا ہے۔باپ نے بچپن میں لیزے کو بک کرلیا ادیان کی لیزے کہ کر اور صاحبزادے بیٹے نے ابھی سے ہی نور کو لیان کی نور بنادیا یہ دونوں باپ بیٹا ایک ہی تھالی کے چٹے وٹے ہیں یہ بھی کوئی بڑا گل کھلائے گا۔”
روشانے کانوں کو ہاتھ لگاتے باقاعدہ توبہ کرنے والے انداز میں رائم سے مخاطب ہوئی۔ادیان کی آنکھیں اس کی بات پہ آخری حد تک چمک اٹھی تھی۔


“ظاہر سی بات ہے ادیان شاہ کا غرور ہے اسے اس غرور کو برقرار بھی تو رکھنا ہے۔میرے بیٹے کو کسی نے ہلکے میں نہیں لینا۔”
وہ سرد لہجے میں بولتے آخر میں مغرور ہوا تھا۔لیزے نے چونک کر اس کی آنکھوں میں دیکھا جہاں جیت کا خمار واقع تھا۔
“توبہ کریں دیان میں دوسرا دیان وجود میں نہیں آنے دوں گی۔یہ اذلان پھپھا پہ ہی جائے گا۔”
لیزے سرعت سے لیان کو باہوں میں بھرتے ہوئے بدک کر بولی تو سب کے قہقہے ابل پڑے۔سب سے اونچا قہقہہ مازہ اور انابی کا تھا۔جو شازم کو گود میں بھرے جھلارہی تھی۔
“لیٹ سی لیزے بیگم کہ دوسرا اذلان وجود میں آتا ہے یا دوسرا ادیان۔”
وہ چیلنجنگ انداز میں گویا ہوا۔سب کی نگاہیں اب وہاں سے ہٹتے ان کی جانب مبذول ہوچکی تھی جہاں لیان نور کو دیکھ کر مسلسل مسکرارہا تھا۔

Hisar-e-muhabbat-season-2-by-Aan-Fatima-Additional-scenes-online-reading-best-urdu-novels-2022-html

Leave a Comment

Your email address will not be published.