Tum sang mahekne lgy Rasty by Maryam Aziz|complete urdu novel 2023 html|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں نے تمہیں منع کیا تھا نہ کہ اب تمہاری آواز نہ آئے اگر تمہیں اتنا ہی ڈر لگتا ہے تو گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت کیا تھی۔ذہر لگتی ہیں مجھے تم جیسی لڑکیاں۔”قریب آکر داؤد نے ایک تھپڑ کھینچ کر اس کے چہرے پہ دے مارا تھا۔تھپڑ اتنی ذور کا تھا کہ وہ بیٹھے سے اوندھے منہ زمین بوس ہوئی۔کوئی پتھر بہت ذور سے اس کے ماتھے پہ لگا تھا۔ابھی وہ سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ اس نے بازو پکڑ کر اس کا رخ اپنی جانب کیا۔تہذیب شاک کی کیفیت میں اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔وہ درد تھپڑ حتیٰ کہ رونا بھی بھول چکی تھی۔


“اب اگر تم یہاں سے اٹھی یا تمہاری کوئی آواز آئی تو یاد رکھنا یہی دفن کردوں گا۔”وہ سختی سے کہ کر پلٹ گیا تھا۔ماتھے پہ درد محسوس کرکے اس نے ہاتھ سے چھوا تو نمی محسوس کرنے پر جب اس نے ہاتھ دیکھا وہاں خون لگا تھا۔اس کے آنسو بہنے لگے تھے۔اس نے بائیں گال پہ اپنا ہاتھ رکھ کر جلن کے احساس کو کم کرنے کی کوشش کی تھی تبھی اس کی نظر پاؤں پہ پڑی جو لہو لہان تھا۔کوئی چیز پاؤں میں چبھی تھی اسی لیے تو وہ چیخی تھی۔اس نے روتے ہوئے سر گھٹنوں میں ٹکادیا۔جتنا وہ کل سے رورپی تھی اتنا تو وہ ساری زندگی میں بھی نہیں روئی تھی۔اچانک فائرنگ کی آواز پہ اس نے گھبرا کر سر اٹھایا۔ڈر کے مارے اس کی جان نکل رہی تھی لیکن پھر بھی وہ وہاں سے ہلی نہیں تھی۔مسلسل فائرنگ کی آواز پہ اس نے ہاتھ کان پہ رکھتے چہرہ گھٹنوں میں چھپالیا۔
“جلدی اٹھو ہمیں چلنا ہے۔کہ کر وہ رکا نہیں تھا۔”چند قدموں پہ اس کو احساس ہوا کہ وہ اس کے ساتھ نہیں ہے تبھی پیشانی پہ شکنیں نمودار ہوئی وہ جہاں تھی وہی بیٹھی تھی۔
“تمہیں سنائی نہیں دیا۔”وہ اس کے سر پہ جاکر گرجا تھا۔تہذیب نے بےبسی سے اس کی جانب دیکھا تھا۔

Tum-Sang-mahekne-lgy-rasty-by-Maryam-Aziz-complete-urdu-novel-2023-html

Leave a Comment

Your email address will not be published.