Qasam se by Sabas gul complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ہاں جی کیا مسئلہ ہے۔شہر کے آوارہ کتے آپ کے پیچھے لگ گئے ہیں یا پولیس پیچھے لگی ہوئی ہے جو یوں دروازہ پیٹے جارہے ہو توڑنا یے کیا۔”
“معاف کیجیے گا میرا دھیان نہیں رہا۔”
“کس بات کا۔”ربیعہ نے کڑے تیوروں سے اسے گھورا۔
“میں سمجھا آپ لوگ سورہے ہونگے۔”
“کیوں ایسا کیوں سوچا آپ نے؟اور سوئے ہوئے کو جگانے کا یہ کونسا طریقہ ہے۔چلے تھے ہمارے گھر کا دروازہ توڑنے۔خیر ہو کون تم۔اپنے آنے کا اور دروازہ بجانے کا سبب بیان کرو۔”
“میں ڈاکٹر ارسلان احمد ہوں۔”اس نے اپنا تعارف کروایا۔
“لیکن میں مریض نہیں ہوں اور نا ہی اس گھر میں کوئی اور مریض ہے۔”ربیعہ نے فوراً جواب دیا۔
“میں کرایے دار ہوں۔”
“کس کے۔”ربیعہ نے سوال کیا۔
“یہ نصیر اللہ مرحوم کا گھر ہے۔”
“دروازے کے دائیں جانب نیم پلیٹ پہ کیا نام لکھا ہے۔”ربیعہ نے تیزی سے پوچھا تو وہ دائیں جانب نیم پلیٹ پہ نگاہ ڈال کر بولا۔
“نصیر اللہ لکھا ہے جی۔”
“تو پہلے پڑھ لیا ہوتا نا۔”
“پڑھ کر ہی دروازہ بجایا تھا۔”وہ بولا۔
“نصیر مرحوم کو جگانے کا ارادہ تھا شاید تبھی دھڑا دھڑ دروازہ بجایا جارہا تھا۔”

qasam-se-by-sabas-gull

Leave a Comment

Your email address will not be published.