yeh hmara tmhara nata by saba gul complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ارے یہ تو شاید عاشق ہے۔آپ عاشق ہونا۔”درشہوار نے اس شخص کو بغور دیکھا تو حیرت سے پوچھنے لگی۔
“کس کا۔”وہ شرارت سے مسکراتے ہوئے بولا۔
“ہمارا۔میرا مطلب ہے کہ ہمارا ڈرائیور عاشق حسین۔آپ کو ابا میاں نے ہمیں لینے نہیں بھیجا۔”
“محترمہ آپ اپنی نظر ٹیسٹ کروائیں۔کیا میں شکل سے آپ کو عاشق حسین ڈرائیور دکھائی دے رہا ہوں۔”وہ برا مانتے ہوئے بولا۔
“میں کیوں نظر ٹیسٹ کرواؤں۔آپ اگر مونچھیں لگالی اور دائیں جانب سے مانگ نکال لیں اور ہلکی سی شیور بڑھالیں تو عاشق حسین ڈرائیور بنتے ہیں۔”وہ تیزی سے بولی۔عنیزہ ہنس رہی تھی۔
“حلیہ تو مابدولت کو فرجاد یوسف کہتے ہیں اور میں ایک بزنس مین ہوں اور میرے ڈرائیور کا نام ارشد مجید ہے۔کیا سمجھیں”؟فرجاد حسین نے اس کے سامنے کھڑے ہوکر پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر اس کے صبیح چہرے کو گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے دلنشین لہجے میں کہا۔
“پھر عاشق حسین آپ کا کوئی بچھڑا ہوا بھائی ہوگا قسم سے وہ ہوبہو آپ کی کاپی ہے۔”درشہوار اس قدر مشابہت پہ اطمینان سے بولی۔
“بی بی دنیا میں ایک ہی شکل کے دو لوگ ہوتے ہیں ہوسکتا ہے آپ کا ڈرائیور بھی میرا ہم شکل ہو۔دو جوڑے تو ہوتے ہی نہیں لیکن آپس میں خونی رشتہ ہونا ضروری تو نہیں۔”وہ مسکراتے ہوئے بولا۔
“بھابھی۔”درشہوار نے عنیزہ کی طرف دیکھتے گویا تصدیق چاہی تھی۔
“ہاں شاہی یہ فرجاد یوسف ہے۔میری امی کی نند کے بیٹے ہیں اور تمہارے بھائی جان کے بیسٹ فرینڈ بھی ہیں۔”عنیزہ بھابھی نے بتایا۔

yeh hmara tmhara nata by saba gul

Leave a Comment

Your email address will not be published.