Qafley raah bhool jaty hain by Sundas jabeen complete urdu novel 2023

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اولاد صرف خاندانی عورت سے پیدا کی جاتی ہے اور میں؟یہ تو تم بھی جانتی ہو نا ندرت کہ خون بہا میں آنے والی عورتوں کو بس گھروں میں جگہ دی جاتی ہے۔ان سے اولاد پیدا نہیں کی جاتی۔”وہ پھنکار رہی تھی۔
“انہوں نے آپ کو بیوی کا درجہ دیا ہے تو اولاد ہوئی ہے۔”ندرت نے عجیب سے لہجے میں کہا۔
“اپنی ضرورت کے تحت۔”وہ تلخی سے بولی۔ندرت خاموشی سے واپس پلٹ گئی۔اگلے ہی لمحے دروازہ کھلا اور کوئی اندر آگیا۔دروازہ بند ہوا اور قدموں کی چاپ صوفے کے نزدیک جاکر رک گئی ۔وہ سر اٹھائے بغیر بھی جانتی تھی کہ شاہ فضل ہے۔وہ اسی طرح بےحس و حرکت پڑی رہی۔
“اربیحہ۔”اس نے پکارا۔وہ اٹھا اور اس کے قریب جاکر گھٹنوں کے بل جھک کر بیٹھ گیا۔پھر اس کے چہرے سے بازو ہٹادیا۔وہ اٹھ بیٹھی۔
“یہ کیا حالت بنائی ہوئی ہے تم نے۔”اس کا لہجہ سخت ہوا تھا۔اربیحہ کا چہرہ سرخ ہورہا تھا۔آنکھیں بھی شدت گریہ سے سرخ ہورہی تھی ہونٹ سوجھے ہوئے تھے۔وہ خاموشی سے ہونٹ کاٹتی رہی۔
“کیا پوچھ رہا ہوں میں۔”اس نے سختی سے اس کا شانہ جھنجھوڑا۔اس کی آنکھیں چھلک اٹھی۔
“ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ آپ کے علم میں نہ ہو۔یوں انجان بننے کا مقصد۔”اس کی آواز بلند نہیں تھی لیکن لہجہ ضرور تھا۔وہ حیران ہوا۔
“مجھے اپنا بچہ چاہیے۔”اس نے ایک ہی جملے میں باور کروادیا تھا کہ وہ اتنا بےخبر نہیں تھا۔
“مگر مجھے نہیں چاہیے۔”وہ سارے خدشات سارے خوف بالائے طاق رکھتے ہوئے پھٹ پڑی۔

Qafley raah bhool jaty hain by Sundas jabeen

Leave a Comment

Your email address will not be published.