Panio k musafir by Shazia Chaudhry download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یا خدا میں کس طرح ان کو قبول کروں گی جنہیں کل چاچو کہتی تھی انہیں اب۔۔۔”وہ بے دردی سے لب کاٹ رہی تھی۔
“نہیں یہ تصور ہی روح فرسا ہے مجھے کچھ سوچنا ہوگا۔” وہ جھرجھری لے کر رہ گئی تھی پھر نہ جانے کیا سوچ کر اگلے روز بڑی مدت بعد وہ ان کے کمرے میں چلی آئی۔
“ممجھے آپ سے ایک بات کرنا ہے۔”اس نے سر جھکا کر لرزیدہ لہجے میں کہا۔زرداد نے پلٹ کر نگاہ اس پہ ڈالی سیاہ لباس میں ڈوپٹہ کو اچھی طرح سر اور شانوں پر اوڑھے زر چہرہ لیے وہ بڑی ملول نظر آرہی تھی۔یہ وہ فارینہ تو نہیں تھء جو ہنستی مسکراتی شرارتیں کرتی اور ادھر ادھر کدکڑت لگاتی آمنہ کو ستاتی،ڈانٹ سنتی نظر آتی تھی۔
“کہو کیا کہنا ہے۔”وہ نرمی سے گویا ہوئے ساتھ ہی اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا مگر وہ بدستور کھڑی رہی۔
“امی کی اس درجہ انہونی عجیب و غریب سوچ کا فلسفہ تو سمجھ نہیں سکی مگر ان کی آخری وصیت کو مانے بنا بھی گزارا نہیں۔امی نے غالباً میرے مستقبل کے تحفظ کیلیے ایسا سوچا ہوگا۔”وہ بہت غور سے اس کا پسینے میں ڈوبا چہرہ دیکھ کر اس کے جذبات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہے تھے۔


“آپ کو کیا ہوگیا ہے پروفیسر صاحب۔۔؟”وہ روہانسی ہوکر بولی۔
میں پاگل ہوگیا ہوں۔یہی کہنا چاہ رہی ہو ناں۔
“آپ۔۔آپ۔۔۔وہ بری طرح گھبرائی ہوئی تھی۔آپ مجھے اس روپ میں بلکل اچھے نہیں لگتے۔میں نے آپ کو بہت اعلی مقام دیا ہے۔”وہ پھوٹ پھوٹ کر رودی۔معاً زرتاج کو ہوش آگیا۔اس کے روہانسے لہجے اور آنسوؤں نے ان کے تپتے ہوئے جذبات پہ برف ڈال دی۔اس کے ہاتھوں کی حرکت رک گئی۔دوسرے لمحے انہوں نے آہستگی سے اسے الگ کرکے کروٹ بدل لی اور تکیوں میں منہ چھپالیا۔فارینہ سٹپٹا کر باہر نکل گئی تھی۔

Panio k musafir by Shazia Chaudhry

Leave a Comment

Your email address will not be published.