Mausam e gul hairan hai by Saima Akram download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“بھائی یہ وریشہ کی چائے تھی۔۔”تابی نے احتجاجی نظروں سے اسے دیکھا جو بہت مزے سے کھڑا چائے پی رہا تھا۔
زیادہ چائے پینے سے رنگ کالا ہوجاتا ہے تمہارا تو پہلے ہی پورا سورا ہے اب وریشہ کو تو احتیاط کرنی چاہیے۔۔”وہ بھی آج کافی دن بعد مسکرایا تھا۔
آپ کو وریشہ کے رنگ کی کیوں اتنی ٹینشن ہورہی ہے۔۔”سائرہ نے غور سے بھائی کا چہرہ دیکھا اور معنی خیز انداز میں بولی۔
ظاہر ہے مجھے ہی تو ٹینشن ہوگی کل پروفیسر صاحب آعہے ہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی بیٹی کو پہچاننے سے انکار کردیں۔لے کر تو میں ہی آیا تھا ناں۔۔۔اس کا انداز سنجیدہ تھا جبکہ آنکھیں مسکرارہی تھیں۔
بےفکر رہیں دوبارہ بھی آپ ہی لے کر آئیں گے۔سائرہ نے معنی خیز انداز پہ دونوں نے گڑبڑا کر اسے دیکھا جس کے چہرے پہ شوخی اور شرارت رقصاں تھی اور وہ بہت مزے سے چسکیاں لے لے کر چائے پی رہی تھی۔


“آپ کے بال بلکل میم شائستہ کی طرح لمبے اور گھنے ہیں۔”وہ بلاارادہ ہی بولا تھا۔اسکی سخت حیر زدہ چہرے پر وہ پہلی دفعہ بری طرح خجل ہوا تھا۔
آئی ایم سوری۔اصل میں آپ کے نقوش میم کے ساتھ بہت ملتے ہیں اور پہلی نظر میں دیکھنے سے ہی احساس ہوتا ہے کہ آپ ان کی بیٹی ہیں۔”وہ اب بلا ضرورت وضاحت دے رہا تھا۔
“آپ نے میری ماما کو دیکھ رکھا ہے۔”ایک بےساختہ سی خوشی کا احساس اس کے چہرے سے جھلکا تھا۔وہ بالوں میں ہیئر بینڈ ڈالنا بھول کر اب پوری طرح اس کی طرف متوجہ تھی۔ابتہاج نے پہلی دفعہ اس کو غور سے دیکھا۔اس کے چہرے پہ بلا کی جاذبیت اور معصومیت تھی۔

l
Mausam e gul hairan hai by Saima Akram

Leave a Comment

Your email address will not be published.