Muhabbat rang de jati he|Aan Fatima|Episode 48|online reading|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Muhabbat rang de jati he,written by Aan Fatima,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.
you can find any kind of novel here..romantic novel,army based novel,university based novel,cousin marriage based.best urdu novel of all time.
Muhabbat rang de jati he By Aan fatima episode 49 is available in online reading.you must enjoy it.give your reviews in comments section.

کیوں گھبرارہی ہیں۔
شہرام کی بھاری آواز پہ اس کے وجود میں سنسناہٹ سی دوڑ گئی۔اس نے سہولت سے نفی میں سر ہلاتے چہرہ جھکالیا۔
نن۔نہین تو گھبرا تو نہیں رہی۔
وہ انگلیاں مسلتے ڈوبتے دل سمیت بولی۔
میں بہت چہرہ شناس ہوں پریسہ۔مجھ سے جھوٹ مت بولیں۔کیا ہوا ہے مجھے بتائیں ہوسکتا ہے میں کچھ کرسکوں۔
وہ اس کی جانب دیکھتے ٹھہرے ہوئے لہجے میں بولا۔اگلے ہی لمحے نہایت ذور سے بجلی کڑکی تو وہ سہم کر اس کا ہاتھ تھام گئی۔
ڈر کیوں رہی ہیں یہ تو آپ کا پسندیدہ موسم ہے نا۔
وہ اسے اپنے حصار میں لیتے نرمی سے اس سے بلوانے کا خواہاں تھا۔پریسہ نے اس کی بات پہ نم نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔
پسندیدہ موسم تھا کبھی مگر اب۔اب مجھے اس موسم سے خوف آتا ہے۔مجھے بارش نہیں اچھی لگتی۔
وہ کسی روٹھے بچے کی مانند بولی۔شہرام کی پیشانی پہ سلوٹوں کا جال بچھا تھا۔
بارش نہیں اچھی لگتی اور ایسا کب سے ہے اور کیوں ہیں۔
وہ نرمی سے اسے اپنے حصار میں لے چکا تھا۔
اس بارش میں بہت کچھ مجھ سے چھین لیا گیا تھا۔
وہ بھرائے لہجے میں بولی۔شہرام نے ٹھوڑی کی مدد سے اس کا چہرہ اونچا کیا تو اس کے گالوں پہ آنسوؤں کی لکیریں تھی۔اس نے نہایت نرمی سے اس کے گالوں کو پونچھتے اس کے چہرے پہ جھولنے والی آوارہ لٹوں کو کان کے پیچھے اڑسا تھا۔معاً کچھ یاد آنے پہ وہ ایکدم اس کا حصار توڑتے جھٹکے سے الگ ہوئی تھی۔
آپ مجھ سے بات مت کریں۔
وہ نروٹھے لہجے میں بولی۔شہرام نے تعجب سے اس کی جانب دیکھا۔
پریسہ اٹس انف ناؤ۔
وہ پتھریلے لہجے میں بولا

خود اتنی سی بےرخی سہ کر تھک گئے اور جو میں نے آپ کی اتنی بےرخی سہی اس کا کیا۔اس کا حساب کون دے گا۔
وہ تنک کر بولی۔
اور ویسے بھی ابھی میں کسی اور وجہ سے بات نہیں کررہی آپ نے بھی ذبردستی میرے ساتھ نکاح کرلیا نا۔اپنی ضد تو آپ بھی منوانا جانتے ہیں بہت اچھے سے۔
وہ سر جھٹکتے ہوئے نفرت بھرے لہجے میں بولی۔شہرام نے گہرا سانس بھرتے اپنے تنے ہوئے اعصابوں پہ قابو پایا۔

Muhabbat_rang_de_jati_he_by_Aan_fatima_episode_48_online_reading_best_urdu_reading_2022

2 thoughts on “Muhabbat rang de jati he|Aan Fatima|Episode 48|online reading|”

Leave a Comment

Your email address will not be published.