Diyar e dil By Farhat Ishtiaq download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم طلاق چاہتی ہو۔”یہ سوالیہ یا تصدیق چاہنے والا فقرہ نہ تھا یہ گویا کسی بات کا آغاز تھا۔
“میں تمہاری یہ خواہش پوری کرنے کیلیے تیار ہوں۔”اجک ڈرامائی سا وقفہ دے کر وہ اپنی کافی میں شکر ملانے لگا۔سانس روک کر اس نے حیرت اور بےیقینی سے اسے دیکھا۔
“لیکن اس کیلیے میری ایک شرط ہے۔یوں سمجھ لو کہ میں تمہارے ساتھ ایک ڈیل جا ایک ایگریمنٹ کرنا چاہتا ہوں۔اگر تم میرے ساتھ یہ ڈیل یا ایگریمینٹ کرنا چاہو تو میں تمہیں ہر طرح سے یقین دلانے کیلیے تیار ہوں کہ میں تمہیں آزادی کا پروانہ دے دوں گا۔نہیں تو تمہاری مرضی ہے۔میں ظاہر ہے تمہیں مجبور تو کروں فا نہیں۔”اگر کوئی دھمکی اس کے لفظوں سے نہیں جھانک رہی تھی تو اس کی نگاہوں سے ضرور چھلک رہی تھی۔”میں کتنا تمہیں لٹکا کر ذلیل و خوار کرسکتا ہوں۔یہ تم اچھی طرح جانتی ہو۔”اس کی نگاہوں کا دھمکاتا تاثر وہ پہچان سکتی تھی۔
“کیا ڈیل ہے۔”ڈرے یا گھبرائے بغیر اس نے اسکی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا۔وہ بارہ سالہ فارہ نہیں تھی جو یہ سوچ کر ڈر جایا کرتی تھی کہ اس کا شوہر اسے اغواء نہ کروالے اسے زبردستی اٹھا کر نہ لے جائے۔وہ آج ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر تھی۔
“تمہیں تین مہینوں کیلیے آغا جان کے ساتھ رہنا ہوگا۔”
“تم سچ بول رہے ہو۔میں کیسے یقین کرلوں۔”میرے تین مہینے وہاں رہنے سے تمہیں یا آغا جان کو کیا فائدہ ہوگا؟اس ساری بات کا مقصد کیا ہے؟”
“تم مطلب اور مقصد چھوڑو۔تمہیں وہاں جانا ہے اور آغا جان کے ساتھ ایک بہت محبت کرنے والی پوتی بن کر رہنا ہے۔اس دوران طلاق یا کھلا کا ان کے سامنے نام بھی نہیں لینا۔اگر تم ایسا کرنے پہ راضی ہو تو میں تین ماہ بعد تمہاری ہر خواہش پوری کردوں گا۔”وہ اپنے مخصوص حاکمانہ اور مغرور انداز میں فوراً بولا دو ٹوک اور مستحکم لہجے میں۔

Diyar e dil By Farhat Ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.