Dast betalab me phool by Iffat sehar tahir Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہ ایک کاغذی شادی تھی اور یہ بات بھی اول روز سے طے تھی۔پھر تم یوں ری ایکٹ کیوں کررہی ہو۔۔۔۔”
“میں آپکی بیوی ہوں۔۔۔”
وہ زرد پڑگئی تھی۔
“مگر صرف پیپرز میں۔۔”
اس نے بہت سفاک حقیقت اس کے سامنے لا کھڑی کی تھی۔
شہرگل کو لگا اس کی ٹانگیں اس کے وجود کا بوجھ سہارنے سے انکاری ہوں۔
“آپ کے اس طرح کہنے سے حقیقت بدل نہیں جائے گی۔میں آپکی منکوحہ ہوں۔آپ ایسا کیوں کہ رہے ہیں۔”
اس کی آواز کپکپانے لگی تھی۔
“تمہارے لیے تمہاری دوست زوباریہ کے بھائی کا پرپوزل آیا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اب تم اپنی زندگی کے متعلق سنجیدگی سے سوچو۔عامر نے تو مجھے بہت اطمینان دلایا ہے۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ پہلے تم اپنا مائنڈ میک اپ کرلو اور آئندہ زندگی۔۔۔”
وہ کیا کہ رہا تھا۔
شہرگل کو لگا ایک دھمالے سے کمرے کی چھت اس کے سر پرآ گری ہو۔
اب جانے آنسوؤں کی چادر تھی یا اس کی آنکھوں کے آگے سفید سی دھند پھیلی،گم ہوتے حواس کے ساتھ بےاختیار ہاتھ آگے بڑھا کر کسی شے کا سہارہ تلاش کرنے کی کوشش میں ناکام ہوتی وہ لڑکھڑا کر نیچے گرگئی۔
“شہرگل۔۔۔!اوہ گاڈ۔۔۔”
حواس کھونے سے پہلے اس کی سماعتوں سے اویس کی گھبرائی ہوئی آواز ٹکرائی تھی۔

Dast betalab me phool by Iffat sehar tahir

Leave a Comment

Your email address will not be published.