Pehla Pathar by iqbal bano Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“خان اپ نیچے کیوں سو گئے اپ بستر پر ا جائیں۔میں ونی میں ائی ہوئی ہوں آپ تو سردار ہیں۔میں نیچے سوؤں گی۔”کشمالہ اس پر جھکی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اسے جھنجوڑتے ہوئے کہہ رہی تھی۔
“نوروز کشمالہ بہت معصوم ہے اتنی معصوم کہ وہ یقینا شادی کے مفہوم سے بھی نہ آشنا ہے تم اسے دکھ نہ دینا۔”بے جی کی کہی گئی بات اس کی سماعتوں میں لہرائی۔وہ سچ مجھ ایسی تھی کہ کسی کو بھی اس پر پیار ا جاتا۔
“تم سو رہو کشمالہ میں ٹھیک ہوں۔”نو روز نے نہایت اہستگی سے کہا۔
“مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ اپ کب ائے مجھے نیند اگئی تھی آپ مجھے اٹھا دیتے۔”وہ اپنی اپنی بڑی بڑی انکھوں کو جھپکتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ان انکھوں میں نیند کے خمار کے ساتھ خوف کے سائے بھی لہرا رہے تھے۔
“تم سوئی ہوئی اس قدر اچھی لگ رہی تھی کہ میرا دل ہی نہ چاہا کہ تمہیں جگاؤں۔”نو روز نے مسکراتے ہوئے کہا اور پھر اٹھ کر بیٹھ گیا۔
“سوری خان اصل میں میں دو روز سے سوئی نہیں تھی۔” کشمالہ سر جھکا کر بولی۔
“کیوں ۔”نو روز نے پوچھا۔
“گھر میں عجیب سا ٹینشن تھا پھر طرح طرح کے خوف مجھے ڈراتے تھے مجھے نیند ہی نہ آئی۔”
“اب خوف نہیں۔”نوروز کے لہجے میں محبتیں ہی محبتیں تھیں۔
“خوف نہیں تھا تبھی تو بستر پر لیٹتے ہی نیند اگئی۔”کشمالہ نے معصومیت سے کہا۔
“اچھا خوف کیوں نہیں تھا۔”نوروز نے دلچسپی سے پوچھا۔
“بےجی نے آپ کی اتنی تعریفیں کی تھی خان کہ مجھے لگا جیسے آپ کوئی فرشتہ ہیں۔”کشمالہ نے بتایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.