Hme maloom hi kb tha By Rabia iftikhar download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تمہارا شوہر بیمار ہے ماروی اور تم ارام سے بیٹھی ہو اگر یہاں تمہارا پہلا شوہر سالک ہوتا تو کیا تب بھی تم یوں ہی دور دور بیٹھی رہتی۔”بی بی جان غصے سے بولی۔
“یہی تو بات ہے بی بی جان کے سالک نہیں ہے۔”وہ کڑھنے لگی۔
“اگر تم نے میرے بچے کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا تھا تو پہلے بتا دیتی سالک کی محبت میں اس کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تم نے میرے یعسوب کی زندگی کیوں تباہ کر دی۔” وہ سسک اٹھی ماروی ہونٹ کاٹتی رہی۔
“بی بی جان ٹھیک کہہ رہی ہیں بھابھی اپ کو پہلے ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔” یامین بھی بول اٹھا اس نے سر اٹھا کر دیکھا۔وہ بےسدھ لیٹا ہوا تھا۔ہونٹ خشک ہو رہے تھے اور اس کا کرتا بھیگا ہوا تھا۔
“یوسوب اٹھو بیٹے دوائی لے لو۔” بی بی جان نے اس کے بالوں میں انگلیاں چلائی۔ اس نے لمحہ بھر کو انکھیں کھول کر دیکھا۔
“بی بی جان۔” اس نے مضبوطی سے بی بی جان کے ہاتھ تھام لیا۔ وہ سمجھ گئی کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے۔ ماروی اور یمین ان کا اشارہ سمجھ کر باہر نکل گئے۔
“بی بی جان میں نے اس سے بہت پہلے محبت کی تھی اب بھی کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا مگر وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی۔ بی جان میں پتھر سے سر پھوڑتا رہا۔میں گھاٹے میں گرتا رہا۔ بی بی جان وہ پتھر ہے وہ سمجھ نہیں سکتی۔ میں سمجھا نہیں سکتا بس اپ اسے کچھ مت کہیں۔ وہ جیسے جی رہی ہے اسے جینے دیں۔” وہ بخار کی شدت سے سب کچھ کہتا چلا گیا وہ جس شک میں گزشتہ کچھ عرصے سے تھی۔وہ سچ نکلا تھا۔وہ سالک سے شادی سے پہلے سے اس سے محبت کرتا تھا۔
“میں اسے کچھ نہیں کہوں گی۔تمہاری محبت خود اس کے پتھر دل کو موم کر دے گی۔تم جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ یعسوب۔” وہ اس کی پیشانی چوم کر رو دی۔ اتنے لمبے چوڑے بیٹے کو یوں محبت کے ہاتھوں کمزور پردہ دے انہیں بہت دکھ پہنچا تھا۔وہ کتنا کم نصیب تھا کہ جیسے کہ جسے ایک مدت سے چاہ رہا تھا وہ دسترس میں ہوتے ہوئے بھی بہت دور تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.