Banjaar By Saher Sajjad download complete urdu novel 2025 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

sneakpeak

رات کے کسی پہر اسے اپنے پیروں پر کسی نرم چیز کا لمس محسوس ہوا۔ کوئی گداز سا احساس تھا یا پھر شاید نمی تھی۔ اس کی گہری نیند اس لمس کے احساس سے ٹوٹی تھی وہ ہڑبڑا کر اٹھی۔
“شاہ میر!” اسے شدید دھچکا لگا۔ وہ اس کے پیروں کو چومتے ہوئے رو دیا تھا۔
“شاہ میر۔۔۔۔ کیا ہوا میری جان!” اس نے شاہ میر کو نیچے سے اٹھا کر سینے سے لگا لیا۔
“ممی!” وہ اس کے سینے سے لگ کر سسک سسک کر ہچکیاں لے رہا تھا۔ “شاہ میر! پلیز مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے۔ کیا کہیں درد ہو رہا ہے وہ بری طرح پریشان ہو گئ تھی۔
“ممی! صرف آپ میری ممی ہیں اور کوئی نہیں کوئی بھی نہیں۔” فاطمہ کو اس کی تکلیف سمجھ میں آ گئی تھی۔
“بابا کہتے ہیں میری ممی مجھے چھوڑ کے چلی گئی تھی۔ آپ میری اصلی ممی نہیں ہے۔ ممی وہ نہیں ہوتی جو چھوڑ کر چلی جائے ممی آپ جیسی ہوتی ہے۔ میں روتا ہوں تو آپ بھی روتی ہیں۔ میں ہنستا ہوں تو آپ بھی ہنستی ہیں۔ میری ممی کوئی اور نہیں ‘میں نہیں جانتا ‘میں نہیں مانتا.” وہ کسی ضدی بچے کی طرح سرد دائیں بائیں جھٹک کر کہہ رہا تھا۔
“میری ممی صرف آپ ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published.