Aate jate mausam By nighat Abdullah Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں تمہیں بھگا کر نہیں لے جاؤں گا بیٹھو۔” اس نے غصے سے کہا تو وہ فورا بیٹھ گئی۔
“کیا نانا جی اور نانی اماں جانتی ہیں کہ تم کس کی بیٹی ہو۔”وہ بہت کٹیلے لہجے میں سوال کر رہا تھا۔
“نہیں میں نے ابھی انہیں نہیں بتایا۔”
“کیوں۔”
“تم یہ سب کیوں پوچھ رہے ہو۔”وہ چٹخ گئی۔یہ میرا معاملہ ہے میرا ذاتی معاملہ۔
“تو اپنے ذاتی معاملے میں تم نے مجھے کیوں گھسیٹا۔”
اس نے فورا ٹوکا تھا۔
“کیوں تم نے مجھ سے ربط اس لیے نہیں بڑھایا تھا کہ میں تمہاری مدد کر سکوں تم نے جان لیا تھا کہ نانا جی اور نانی اماں مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں میری بات نہیں ٹالتے اس لیے پہلے تم نے مجھے محبت کا فریب دیا۔”
“خدا کے لیے شاہ جہان جو چاہے کہہ لو لیکن میری محبت کو فریب کا نام مت دو۔”وہ تڑپ کر بولی تھی۔
“تو اور کیا نام دوں مکار لڑکی۔”اس کا تنفر عروج پر تھا۔
“بس گاڑی روک دو۔” اس کے لیے مزید کچھ سننا محال تھا۔
“شٹ اپ میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی۔”
“تم سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے نانا نانی کو تمہاری حقیقت معلوم ہو گئی تھی انہیں کتنی تکلیف ہوگی اس لیے بہتری ہے کہ تم یہاں سے چلی جاؤ اور دوبارہ کبھی یہاں مت انا۔”
“اتنے سنگ دل مت بنو میری مما کا بھی وہی حال ہے جو اماں جی اور بابا سے ملنے سے پہلے تمہاری اماں کا تھا وہ بہت روتی ہیں۔” اس کے لہجے میں آپ ہی آپ عاجزی سمٹ ائی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.