ao naye mausamo ki naveed sunaye by Iqra sagheer ahmed Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے اپنی پہلی بیوی سے کمپیئر نہ کیا کریں۔” وہ جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔
“کیوں تم نے کہا تھا تم اس سے حسد محسوس نہیں کر سکتی۔” اس کی انکھوں میں تمسخر لہجے میں کاٹ تھی۔
“سچ کہا تھا میں نے لیکن اپ میرے ساتھ اس کا موازنہ نہ کیا کریں۔”
“وہی تو دریافت کرنا چاہ رہا ہوں کیوں۔؟”
“اسی لیے کہ وہ اپ کی بیوی تھی۔” اس نے رخ موڑ کر شکستہ انداز میں کہا۔
“پھر تم کون ہو۔”بیماری کے دوران اپ کا تکلف ختم ہو گیا تھا۔
“ملازمہ جسے اپ کی بہن گھر اور گھر کے سامان کے دیکھ بھال اور اپ کی خدمت کے لیے لائی ہیں۔عام ملازموں کے درمیان مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ کا نام ملا ہے مجھے اور کوئی فرق نہیں ہے۔”اس نے صاف گوئی سے اس کی باتیں دہرا دیں۔
“اوہ تو اس دن میری باتیں سن چکی ہو مجھے افسوس ہے نا معلوم میں اس دن کیا کچھ کہہ گیا تمہیں تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔”اب کا باری لہجہ ملائم تھا۔
“میں نے آپ سے شکایت نہیں کی اس لیے میں اپنی حیثیت جانتی ہوں۔”
“اریبہ تم نے کبھی محبت کی ہے آئی مین جیسے میں یسرا سے کرتا ہوں۔”رات کو تمام کان سے فارغ ہو کر لیٹی تو اس نے اسے خود سے قریب کرتے ہوئے سرگوشیانہ انداز میں وہ سوال کر ڈالا جو اسفندیار کو دیکھ جو اس کے اندر تہلکہ مچا گیا تھا۔
“نہیں اگر لڑکی شادی سے پہلے ایسا کوئی جذباتی قدم اٹھا لے تو وہ تاحیات پھر کبھی باعزت و معتبر نہیں سمجھی جاتی۔”اس کی قربت و سوال سے الجھا دیا تھا۔
“اچ کہہ رہی ہو۔” اس نے اس کی انکھوں میں جھانکا۔
“آپ کو یقین نہیں ہے؟”اس سے اس کی گرفت میں دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.