Badal gye mausam by Shazia mustafa Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں اس قابل نہیں ہوں کم صورت ہوں وہ کیسے میری رشتہ بھیج سکتے ہیں۔”
“کیا ہر وقت کم صورت کی گردان کرتی رہتی ہو۔”جوہی نے درشت لہجے میں اسے سرزنش کی۔
“میں کم صورت سانولی سی ہوں نین نقش بھی ٹھیک نہیں ہے آخر کیا پسند اگیا ہے شہریار صاحب کو۔وہ خود اتنے امیر اور خوبصورت ہیں۔”وہ تکیے میں منہ چھپائے بولی۔
“یہ تم ان سے بعد میں پوچھنا کہ کیا پسند آیا ہے۔”اس نے معنی خیز مسکراہٹ لیے اسے دیکھا۔
“جو بھی بے یہ بے جوڑ شادی ہے۔”وہ پھر تنک گئی۔
“تمہارا جوڑ شہریار بھائی کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔”
“کیسے میں مان لوں۔لوگ کیا کیا کہیں گے۔”اسے تو بس یہی فکر ستائے جا رہی تھی۔
“سنو ساری خرافات دماغ سے نکال دو اور خبردار جو تم نے شہریار بھائی سے الٹی سیدھی بکواس کی تو۔”وہ اسے تنبیہ کرنے لگی۔
“شادی کے بعد وہ تمہیں ہنی مون کے لیے لندن لے جائیں گے۔”
“مجھے نہیں جانا ہنی مون کے لیے۔”وہ چیخی۔
“تم نے اور رمیز بھائی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔”
“ہم نے اچھا ہی کیا ہے ابھی تو تم ہمیں برا کہہ لو جب اگلے سال ایک عدد بچے کی اماں بن جاؤ گی نا تب پوچھیں گے کس نے اچھا کیا ہے۔”وہ چھیڑنے سے باز نہ ائی۔
“کیا بدتمیزی ہے۔”وہ جھینپ گئی۔
“ابھی تمہیں بدتمیزی ہی لگے گی شادی کے بعد سب خبر ہوگی تمہیں سنا ہے شہریار بھائی خاصے رومینٹک بندے ہیں۔”
“مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے ان کے رومینٹک ہونے کی۔”
“یہ تو وقت بتائے گا۔”وہ ہنسی۔نگبم تلملا کر رہ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.