Dil ka darwaza khula hai by Nighat Abdullah download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم میں شرم حیا لحاظ مروت کی اگر کمی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تم علی الاعلان اس کا اظہار بھی کرو یا تم اپنے آپ کو بہت سمارٹ سمجھتی ہو۔”
“میں خود کو کچھ بھی سمجھوں یا کچھ بھی کروں۔آپ کون ہوتے ہیں مجھے ٹوکنے والے۔”وہ تنک کر بولی۔
“ابھی تو میں صرف تمہارا عم زاد ہوں اور اسی ناتے میں تمہیں ٹوکنے کا حق رکھتا ہوں۔”
“جی نہیں۔ایسا کوئی حق نہیں ہے آپ کو۔اگر رعب جمانے کا اتنا ہی شوق ہے تو سیما حرا وغیرہ موجود ہیں۔ان پر اپنا شوق پورا کرلیں۔میں کسی کے رعب میں آنے والی نہیں۔”وہ برابر سے جواب دے کر انہیں طیش دلارہی تھی لیکن وہ بڑے ضبط سے بولے۔
جانتا ہوں۔
“جانتے ہیں تو مجھے یہاں لے کر کیوں آئے ہیں۔؟”
“تمہاری بات کا جواب دینے کہ تم سے شادی کا فیصلہ میرے دل اور دماغ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔تمہیں کیوں اعتراض ہے۔؟”
“ہا۔۔۔۔”اس نے یقیناً ہاں کہنے کیلیے منہ کھولا تھا کہ وہ فوراً روک کر کہنے لگے۔
“ایک منٹ۔اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دینا۔ناؤ گیٹ لاسٹ!”ان کے آخری الفاظ پہ وہ بری طرح سلگ گئی۔
“میں خود نہیں آئی۔آپ لے کر آئے ہیں مجھے۔بڑے آئے گیٹ لاسٹ کہنے والے اور اچھی طرح سن لیں۔میں ہرگز ہرگز آپ سے بلکہ کسی سے بھی شادی نہیں کروں گی۔یہ میرا فیصلہ ہے۔”وہ اپنی بات ختم کرکے دندناتی ہوئی ان کے کمرے سے نکل آئی۔سخت غصے میں تھی۔دل چاہ رہا تھا کہ چیخ چیخ کر سارا گھر سر پہ اٹھالے۔اپنے کمرے میں آکر وہ خواہ مخوای چیزیں اٹھا اٹھا کر پٹخنے لگی۔جس سے امی کی گود میں سوئی سامعہ ننھی سی سامعہ ڈر کر رونے لگی تو امی اس پہ بگڑنے لگییں۔
“دماغ خراب ہے تمہارا؟ذرا احساس نہیں۔۔بچی کو کچی نیند سے اٹھادیا۔”

Dil ka darwaza khula hai by Nighat Abdullah

Leave a Comment

Your email address will not be published.