Fareeb by Umaima Mukarram Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“محبت تو نہیں ہوگئی ؟”
شوخی سے پوچھا۔
“محبت صرف مجھے ایمان جھانگیر سے ہے۔۔”
اسنے جتایا جبکہ دل نے چوری سے شکایت کی تھی کہ اتنا جھوٹ تو نا بولو ۔
“زبان آنکھوں کا ساتھ نہیں دے رہی۔”
زید جھانگیر کا جملا اسے لوٹاتے وہ متبسم لہجے میں بولی۔
“محبت آپکی نظروں میں , میں دیکھ سکتی ہوں لیکن۔۔”
وہ کہتے کہتے رکی ۔,
“لیکن ؟”
خاموشی طویل ہونے پر زید نے پوچھا۔
“لیکن اعتبار نہیں ہے”
لہجےمیں دکھ تھا ۔
“کیا اعتبار نہیں کرسکتے ؟”
امید سے پوچھا۔
“برباد کرنا چاہتی ہو مجھے۔؟”
استہزائیہ پوچھا۔
“کبھی کبھی بربادی آبادی سے زیادہ پرسکون ہوتی ہے”
زید کی آنکھوں میں دیکھتے وہ یقین سے بولی البتہ زید کی بات کی نفی اسنے نہیں کی تھی۔
“سکون کی عادت نہیں مجھے۔۔”
تلخی سے مسکراتے نور کے بالوں کو چھیڑا۔
“طلب تو ہے ؟”
اسکے سوال پر زید کےہاتھوں کی حرکت تھمی تھی وہ خاموشی سے نور کو دیکھے گیا وہ ایک بار پھر اسے لاجواب کرگئی تھی۔
” لازم نہیں ہر طلب پوری کی جائے۔۔ اور یہ نظریں پڑھناچھوڑ دو۔۔۔ کیونکہ میں تمہاری طرح آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔۔”
طنز کا تیر چھوڑتے وہ اسکے تاثرات دیکھنے لگا لیکن یہ دیکھ وہ ہنسا کہ وہ زیدکے آنکھیں پڑھ لینے کے ڈر سے پھر سے نظریں جھکا گئی تھی۔
“نظریں اٹھا کر جھکانا غضب ڈھا گیا۔۔”
اسکے قریب جھکتے سرگوشی نما کہتے وہ اسکے سامنے سے گزر گیا۔ وہ ششدر سی فورا پلٹ کر اسکو دیکھنے لگی پھر گہرا مسکرائی اور اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔
link in comment section

Fareeb by Umaima Mukarram

Leave a Comment

Your email address will not be published.