haasil e zindagi he tu by maryam aziz download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن پاپا نے میری ایک بھی نہیں سنی اور یوں ایک دن میں شادی کی جیسے میں کوئی بہت فالتو چیز ہوں۔”وہ ہچکیوں کے درمیان بول رہی تھی۔طلال نے گہرا سانس لیا۔
“تم یہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھی۔”وہ اب سر ترچھا کیے اسی پہ نظریں جمائے پوچھ رہا تھا۔
“میں ابھی پڑھنا چاہتی تھی۔اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ جس شخص سے وہ صرف ایک دن پہلے ملی ہے اس سے دل کی ساری باتیں کیوں کررہی ہے۔
“بس ہی وجہ تھی شادی نہ کرنے کی یا کچھ اور بھی تھا۔”اب کہ زمینا نے اپنی آنکھیں پوری کھول کر اسے دیکھا۔
“اور کیا ہوگا۔”اس نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔
“یہ تو تمہیں پتا ہوگا۔”وہ پھر اسی سے پوچھنے لگا۔
“مجھے انکل نے بتایا کہ تمہیں پڑھنے کا شوق ہے اور میں نے انہیں بتایا تھا کہ مجھے تمہارے پڑھنے پہ کوئی اعتراض نہیں شاید انہوں نے تمہیں نہیں بتایا۔”زمینا حیران ہوکر اسے دیکھنے لگی۔
“اور کچھ۔”اب کہ زمینا تذبذب کا شکار تھی۔
“شادی ایک مکمل ذمہداری کا نام ہے جس کیلیے میں ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔میں صرف اپنی پڑھائی پہ فوکس کرنا چاہتی ہوں۔”وہ آنکھوں کو مسلتے ہوئے بولی۔
“تم مجھے جتنا بےوقوف سمجھ رہی ہو نا اتنا ہوں نہیں۔تم سیدھا سیدھا کہو کہ تم چاہتی ہو میں تم سے دور رہوں۔”
“یااللہ۔”زمینا بےاختیار بڑبڑائی تھی۔یہ آدمی حد سے ذیادہ بےباک اور منہ پھٹ تھا۔
“اسی لیے پہلے دن تم مجھے دیکھتے ہی بیہوش ہوگئی تھی۔”وہ اب اسے بھگو بھگو کر مار رہا تھا۔

haasil e zindagi he tu by maryam aziz

Leave a Comment

Your email address will not be published.