Jo phool rah ki dhool thy by Iffat sehar tahir download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم کہہ رہی ہو کہ میں اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے کچھ کروں تو کیا کروں بھگا کے لے آؤں تمہیں۔”
وہ بھی قدر غصے میں آیا تھا تیز اواز میں بولا تو وہ رونے لگی۔
“میں کیا کروں نکاح کے وقت انکار کر دوں۔”
وہ چڑی۔
“ہاں تم کر سکتی ہو تمہارا مذہب تمہیں حق دیتا ہے۔”
وہ فل فور بولا۔
“مذہب تو بہت زیادہ حق دیتا ہے غضب تو یہ دنیا والے ہی کرتے ہیں۔”
س نے تلخی سے کہتے ہوئے رخسار سے آنسو جھٹکا۔
“میرے بس میں کچھ بھی نہیں ہے زینی۔تائی جان نے فون کر کے میری ماں اور ماں سے بڑھ کے دادی جان سے بہت فضول باتیں کی ہیں جو میری برداشت سے باہر ہیں ایسی صورت میں میں انہیں تمہاری ہاں بھیجنے کا رسک نہیں لے سکتا کیونکہ یہ بات تم بھی اچھی طرح جانتی ہو اور میں بھی کہ تائی جان وہی کریں گی جو وہ سوچ چکی ہیں۔”
“تو میں کیا کروں کامران سے شادی کر لوں چپ چاپ۔”
اس کا دل کٹنے لگا۔
“تم حق رکھتی ہو انکار کا۔”
زینی اسجد نے اسے یاد دلایا۔
“دن ہی کتنے رہ گئے ہیں اسجد۔”وہ بلک گئی۔
“انکار کا کیا ہے ذینی وہ تو تم عین نکاح کے وقت بھی کر سکتی ہو مگر بہتر ہے کہ ابھی کرو اس پر اڑ جاؤ کم از کم لڑکے والوں کی نکاح والے روز تو انسلٹ نہ ہو۔”
وہ اسے سمجھا رہا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.