kabhi ishq ho to pta chly by Sidra sehar imran complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم بزدل شخص کیا ثابت کرنا چاہتے ہو مجھے اس طرح کڈنیپ کر کے شاید تم بابا کو اچھی طرح جانتے نہیں ہو انہیں بھنک بھی پڑ گئی کہ میری کڈنیپنگ میں تمہارا ہاتھ ہے تو ساری اکڑ بھول جاؤ گے۔کیا چاہیے تمہیں؟کتنا پیسہ چاہیے ذلیل انسان بابا کو ایک فون کرو گے اور وہ۔”
“ظاہر سی بات ہے انہوں نے ساری عمر یہی کام کیا ہے۔” وہ طنزیہ انداز میں مسکرایا۔
“شٹ اپ۔”وہ پھنکاری۔
“ہمت ہے تو سامنے آ کر بات کرو بزدلوں کی طرح منہ چپا کر کیوں بیٹھ گئے ہو میں ڈرتی نہیں ہوں تم سے سمجھے۔”
“رئیلی۔”اسے شاید یقین نہیں ایا تھا۔
“چاہتے کیا ہو تم۔۔۔۔؟”
“اتنی بے چین کیوں ہو رہی ہو بہت جلد بتا دوں گا۔”
“تم ابھی اس وقت یہاں موجود ہوں سامنے آؤ میں سامنے آکر بات کرنا چاہتی ہوں۔”
“آئی ایم سوری۔”اس نے لائن ڈس کنیکٹ کر دی۔
“اے سنو ہیلو ہیلو۔۔۔” مگر وہ فون بند ہو چکا تھا۔
“او شٹ۔”س نے رسیور پٹخ دیا۔دفعتاً اس کی سماعتوں میں گاڑی کی آواز ائی اس نے کھڑکی سے جھانکا تو اذلان شاہ کی جیپ روش پر جا رہی تھی۔
“اے اے بات سنو۔”وہ پوری قوت سے چلائی مگر گاڑی نکلتی چلی گئی۔ وہ بےساختہ ہے اسے گالیاں دینے لگی تھی۔
“بابا کتنے پریشان ہوں گے۔”وہ پھر سے ٹہلنے لگی اور پہلی بار اس نے کمرے کو بھغور دیکھا۔
“اس الماری میں کیا ہے کھول کر دیکھوں۔” کچھ سوچ کر وہ کونے میں رکھی الماری کی طرف بڑھی۔ پہلا پٹ کھولا تو سامنے ہینگرز پر مردانہ کپڑے لٹکے ہوئے تھے اور دروازوں میں چند کاغذات اور پین وغیرہ پڑے تھے دوسرا پٹ لاک تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.