Lambi Hain Ghaam Ki Shaam by Qanita Khadija Episode 3 Complete urdu novel downloaded 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“پارس!تم، تم فکر مت کرو۔۔۔میں ابھی پولیس کو کال کرتی ہوں، انہیں سب بتادوں گی۔۔۔تمہیں بچالوں گی میں۔۔۔”  وہ بنا رکے بولتی چلی گئی۔

“امید!تم۔۔تم کسی کو کال نہیں کرو گی امید۔۔۔بس خاموش رہو، جو دیکھا اسے بھول جاؤ ۔۔۔” کئی آنسوؤں اپنے اندر اتارے پارس نے اسے منع کیا۔

“یہ تم کیا کہہ رہے ہو پارس؟وہ تمہیں کتنی بری طرح مارتے ہیں اور تم چاہتے ہو کہ میں چپ رہوں؟” امید کو جیسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا۔

“میری بات غور سے سنوں امید یہ میراذاتی معاملہ ہے، تم اس سے دور رہو۔۔میں ہرگز تمہیں اجازت نہیں دیتا کہ تم میرےگھر کی باتیں دنیا بھر میں نشر کرتی پھرو” اب کی بار اس کا لہجہ سخت ہوچکا تھا۔

“مگر پارس۔۔۔” اس نے کچھ بولنا چاہا تھا۔

“تمہیں ہماری دوستی کی قسم امید، اگر تم مجھے واقعی اپنا دوست سمجھتی ہو تو خاموش رہو، بھول جاؤ اس واقعہ کوایک برا خواب سمجھ کر۔۔۔تم کسی کو کچھ نہیں بتاؤ گی، تمہارے پیرنٹس کو بھی نہیں۔۔۔”اب کی بار لہجے میں نرمی در آئی۔

“ہمم ٹھیک! جیسا تم کہو!” پارس کی قسم اسکے ہاتھ باندھ چکے تھے۔

“شکریہ امید” وہ دھیما مسکرائے کال کاٹ چکا تھا۔

“جیسا آپ چاہتے تھے میں نے وہی کیا، اب آپ دونوں جاسکتے ہیں آرام کرنا چاہتا ہوں میں” موبائل رکھے وہ  بیڈ پر پیچھے کو گرتا آنکھیں موندے بولا تھا۔

دونوں میاں بیوی چند منٹ اسے گھورتے وہاں سے جاچکے تھے، سر پر جو ٹینشن کی تلوار لٹک رہی تھی وہ اب نہیں رہی تھی۔

Lambi Hain Ghaam Ki Shaam by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.