main muhabbat or eid by hina malik download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“لگتا ہے ندیم بھائی اور نازیہ بھابھی کی لڑائی ہو گئی ہے اس لیے علیحدہ علیحدہ کمرے میں رہتے ہیں۔” میں نے اپنا خیال پیش کیا۔
“تم سے کس نے کہا۔”وہ خوشبودار ہیر سپرے والوں پر چھڑکتے ہوئے بولے۔
“کسی نے نہیں بس میں نے خود اندازہ لگایا اپ دیکھیں نا میں ان سے ناشتے کا پوچھنے گئی تو میں نے دیکھا کہ ندیم بھائی گیسٹ روم کے بجائے ساتھ والے کمرے میں موجود ہیں اور بھابھی۔۔۔”
“دوسروں کے بارے میں اندازے لگانے چھوڑ دو پہلے اپنے اپ کو سدھارو۔” ان کا حقارت آمیز لہجہ میری انا پر بھاڑی پتھر کی طرح لگا۔
“مطلب کیا ہے اپ کا اپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔” ان کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے چھ ماہ ہونے کو ائے تھے اور یہ پہلا موقع تھا کہ میں نے ان سے اونچی اواز میں بات کی تھی۔
“میری زبان مت کھلواؤ تو بہتر ہے۔”
“میرے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے سلمان حیدر صاحب۔”میرا لہجہ خود بخود تلخ ہو گیا۔
“کبھی سوچا ہے اپ نے کہ یہ لڑکی جس سے اپ اپنی بیوی بنا کر لائے ہیں اس کی بھی کچھ خواہشات ہیں کچھ احساسات ہیں کبھی خود سے اپ نے میری کسی ضرورت کا خیال کیا کبھی یہ دیکھنے کی زحمت کی کہ کہیں مجھے کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔”میں جانے کیوں انہیں ائینہ دکھانے پر تلے ہوئی تھی۔
“وہاں گھر میں مہمان ہے تماشہ مت بناؤ وہ کیا سوچیں گے کہ میری بیوی۔”
“بیوی کیسی بیوی کہا کہ بیوی اپ تو شروع دن سے مجھے بیوی ماننے سے انکاریاں اپ اس قابل کہاں ہیں کہ بیوی رکھ سکیں۔”
“شٹ اپ۔”ان کی انکھیں انگاروں پہ دہکنے لگی تھیں جبکہ ان کا بھاری ہاتھ میرے گال پر انگلیوں کے نشان ثبت کر گیا۔
“مجھے یہاں رہنا ہی نہیں ہے میں گھر چلی جاؤں گی۔”وہ دل ہی دل میں سوچ رہی تھی

Leave a Comment

Your email address will not be published.