Mera Dil Pukare Tujhe by Farwa Khalid Complete Urdu Romantic Novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“دور رہو مجھ سے انتہائی بُرے انسان ہو تم.جتنی من مانی کرنی تھی کرچکے. اب خدا کے لیے میری جان چھوڑ دو”
اِشمل اُس سے اپنے بازو چھوڑوانے کی کوشش کرتے بولی
“اِتنی بھی کیا جلدی ہے ابھی تمہیں اپنے ہوس پرست ہونے کا ثبوت بھی تو دینا ہے ڈئیر وائف”
آہان اُس کے کان کے نزدیک جھکتے ہوئے بولا تھا اور ہولے سے اُس کے کان کی لوح کو چوما تھا
اُس کی اِس حرکت پر اِشمل فوراً پیچھے ہوئی تھی. جب پیچھے موجود دروازے سے زور سے اُس کا سر لگا تھا. درد کے احساس سے اُس نے آنکھیں بند کی تھیں. آہان نے فوراً اُس کے سر کی طرف ہاتھ لے جاکر سہلایا تھا. جب اِشمل نے نفرت سے اُس کا ہاتھ جھٹکا تھا.
اُس کی آنکھوں میں نفرت دیکھ آہان نے اپنی اِس بے ساختہ حرکت پر خود کو ہی کوسا تھا.
“تم جیسے لوگ صرف نفرت کے قابل ہی ہوسکتے ہیں. جو صرف طاقت کے زور پر اپنے سے کمزور لوگوں کو زیر کرنا جانتے ہیں”
اِشمل نفرت بھرے لہجے میں اُس کی طرف دیکھتے بولی
“تو ہم جیسے لوگوں نے کب کہا کہ ہم سے محبت کی جائے. ہم تو آپ جیسے لوگوں کی نفرت میں بھی خوش ہیں. اور کیا ہوا اب تو میں تمہارا محرم ہوں نا تو اب اِس مزاحمت کا مطلب
آہان ہاتھ سے اُس کی ٹھوڑی کو اُوپر کرتا بولا تھا”
پرپل اور بلیک کمبی نیشن کے سوٹ میں اُس کا صاف رنگ اور بھی دمک رہا تھا. ستواں ناک, لپ سٹک سے سجے ہونٹ, بڑی بڑی آنکھیں اور اُن پر سایہ فگن لمبی پلکیں آہان کا دل بے ایمان کرنے لگی تھیں.
“بے انتہا نفرت کرتی ہوں میں تم جیسے گھٹیا شخص سے. تم نے ہر جگہ میرا تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے. تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی میں. مذاق سمجھ رکھا ہے نا تم نے نکاح جیسے پاک رشتے کو. بندوق کے زور پر تم نے یہ نکاح کروایا ہے نہیں مانتی میں تمہیں اپنا شوہر”
آہان کی بات اور حرکت پر اِشمل غصے سے دھاڑی تھی

Mera Dil Pukare Tujhe by Farwa Khalid

Leave a Comment

Your email address will not be published.