Mere Hamdam mere Dost by Farhat Ishtiaq Download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ فاطمہ سے شادی کس طرح کرسکتے ہیں۔”غصے سے اس کی آواز پھٹ سی گئی تھی۔
“کیوں نہیں کرسکتا بھئی اتنی اچھی لڑکی ہے وہ۔اعلی تعلیم یافتہ ہے مہذب ہے مسلمان ہے اور میری اور اسکی سوچ میں ہم آہنگی ہے۔”اس نے اس بار بڑی سنجیدگی سے جواب دیا تھا۔
یہ ساری خوبیاں تو مجھ میں بھی ہیں۔میں بھی اعلی تعلیم یافتہ ہوں مہذب ہوں مسلمان ہوں آپ کے مزاج کو سمجھتی ہوں۔وہ مشتعل انداز میں بولتے بولتے حیدر کے درمیان میں ٹوک دینےکی وجہ سے خاموش ہوگئی۔
“کیا بدتمیزی ہے یہ ایما۔”وہ بہت ناراضگی سے اسے دیکھ رہا تھا۔اس کے چہرے پہ دوستانہ مسکراہٹ کی جگہ ناگواری نے لے لی تھی۔
“میں کوئی بدتمیزی نہیں کررہی ہوں۔آپ کو اچانک شادی کرنے کا خیال کہاں سے آگیا۔جب آپ کو پتا ہے کہ میں کیسے آدمی کے ساتھ خوش رہ سکتی ہوں تو کیا آپ کو نہیں پتہ کہ ایسا صرف ایک ہی آدمی ہے اور وہ آپ ہیں۔اس کی ناراضگی نے ایمن کے غصے میں کوئی کمی نہ کی تھی۔
“بہت غلط بات کررہی ہو تم ایما۔تم جانتی ہو کہ تم مجھ سے کتنی چھوٹی ہو۔تمہیں کسی اور انداز سے دیکھنے کا تو میں تصور بھی نہیں کرسکتا۔مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ بےہودہ خیال تمہارے زہن میں آیا کیسے۔”
“آپ کو محبت کرنا گناہ لگتا ہوگا مجھے نہیں۔مجھے پتہ ہے آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔”
“آج کے بعد یہ فضول بات تم میرے سے مت کرنا ایما۔تم ابھی بہت چھوٹی اور معصوم ہو۔پتا نہیں کیسے یہ بات تمہارے زہن میں آئی۔توفیق بھائی کو اگر معلوم ہوا تو انہیں کس قدر افسوس ہوگا کہ میں ان کی بیٹی کے ساتھ دوستی کی آڑ میں افئیر چلارہا تھا۔”وہ درشتگی سے اسے ٹوک اٹھا۔

Mere Hamdam mere Dost by Farhat Ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.