Muhabbat hamsafar meri by shabana shoukat download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“سر میں نے چائے بس کر دی میں یہاں ویسے بھی سمانہ کی طرف سے معافی مانگنے ائی تھی۔”
“کیوں کپ تو ختم کریں اور جھوٹا کھانے پینے سے محبت بڑھتی ہے۔”ہانیہ نے بمشکل ایک گھونٹ حلق سے اتارا۔
“سر۔”
“جی سر کی جان۔”وہ مزید سٹپٹا گئی۔ سر کو کیا ہو گیا تھا کیسی بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کر رہے تھے۔
“آپ کچھ کھا لیں پھر میڈیسن۔”
“اف اپ ڈاکٹر کیوں نہیں بنی جب سے ائی ہیں میڈیسن میڈیسن اپ بھی تو کچھ لیں۔پھر میں بھی لیتا ہوں۔”وہ تو ہرگز یہ رسک نہیں لے سکتی تھی چائے والا عمل اگر کباب بسکٹ کے ساتھ دہرایا جاتا۔وہ گھبرا کر کھڑی ہو گئی۔
“میں اب جاؤں سر کافی دیر ہو گئی ہے۔”
“امانہ کو کیا بتائیں گی مجھے منایا تو نہیں اپ نے۔” ہانیہ نے حیرت سے اسے دیکھا وہ تو سمجھی تھی کہ وہ ناراضگی ختم کر چکا ہے۔
“چلیں مجھے منائیں۔” وہ ڈٹ کر اس کے سامنے کھڑا ہو گیا ہونٹوں پر شریر سی مسکراہٹ لیے۔ہانیہ بے اختیار مسکرا دی۔
“میں اپ سے سمانہ کی طرف سے معافی مانگتی ہوں پلیز سر اس سے جو بھی گستاخی ہوئی ہے اس کے لیے اسے معاف کر دیں۔”
“بڑے افسوس کی بات ہے ویسے کہ اپ کو منانا بھی نہیں اتا اپ سے ناراض پہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے خیر میں اپ کو بتاتا ہوں کس طریقے سے اپ کو مجھے منانا چاہیے۔”بڑے ارام سے اس نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے ساتھ لگا لیا ہانیہ کو تو 440 والٹ کا کرنٹ لگا تھا۔
“یہ آپ کیا کر رہے ہیں سر۔”
“ابھی تو میں نے کچھ کیا ہی نہیں۔”وہ بڑے معنی خیز انداز میں مسکرایا ہانیہ کو اب صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا اس نے اپنے آپ کو چرانے کی کوشش کی مگر اس نے اپنی گرفت مزید سخت کر دی تھی۔
“آپ بہت غلط کر رہے ہیں سر۔”
“محبت اور جنگ میں کچھ بھی غلط نہیں ہوتا۔”اس کے پاس ہر بات کا جواب موجود تھا۔

Muhabbat hamsafar meri by shabana shoukat

Leave a Comment

Your email address will not be published.