Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_11|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“ارم تم اب یہ رنگ برنگے کپڑے پہننا چھوڑ دو۔وہ کیا ہے نا کہ شوہر تو اب تمہارا ہے نہیں اب تمہیں ایسے لباس پہننا زیب نہیں دیتا تم سفید رنگ کا لباس پہنا کرو۔ویسے بھی ہمارے خاندان کی تو یہاں روایت ہے۔”
سعدیہ نے بروقت موقع کا فائدہ اٹھاتے اس کی جانب دیکھا۔برشام نے ذہریلی نگاہوں سے ان کی جانب دیکھا جبکہ فرزام کا حال بھی کچھ مختلف نہیں تھا۔صحن کی فضا میں موت سا سناٹا تھا۔حورے اور نورے نے گھبرا کر ان کی جانب دیکھا کیونکہ اب وہ جانتی تھی کہ رنم انہیں بلکل معاف نہیں کریں گی۔اس کے برعکس رنم کے چہرے پہ سکون تھا اس نے مسکرا کر سپید پڑتی ارم کو اپنے بازوؤں کے گھیرے میں لیا۔
“سوٹ کس نے پہنا ہے۔”
اس نے سکون سے انہیں مخاطب کیا۔سعدیہ گڑبڑاگئی جبکہ سردار سائیں کی پیشانی پہ شکنیں نمودار ہوئی۔
“ظاہری سی بات ہے جسے کہا ہے اسی نے پہنا ہوگا نا۔”
وہ سر جھٹکتے ہوئے بولی۔
“کس کے شوہر اب اس دنیا میں نہیں ہے۔”
وہ سپاٹ لہجے میں بولی۔سعدیہ نے آنکھوں کے اشارے سے ارم کی جانب دیکھا۔
“سوٹ میری ماں نے پہنا ہے شوہر ان کے اس دنیا میں نہیں ہیں تو آپ کو کیا مسئلہ ہے۔میں بولوں اس وقت تو آپ بہت آگ بگولہ ہوتے ہیں مگر جب آپ کی بھتیجی کی زبان کو لگام نہیں ہوتا تو خاموش کیوں رہتے ہیں۔


جواب دیں مجھے۔”
وہ ایکدم اپنی جگہ سے اٹھتے دھاڑ اٹھی اور براہراست سردار سائیں سے مخاطب ہوئی۔
“رنم ہم بعد میں اس متعلق بات۔”
اس سے پہلے کہ برشام اپنی بات مکمل کرتا وہ تند نگاہوں سے اس کی جانب دیکھتے خاموش کرواگئی۔وہ سمجھ گیا تھا کہ اسے فیصل کی اچانک وفات نے اس قدر تلخ بنادیا ہے تبھی خاموشی سے پیچھے ہوگیا۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-11-online-reading-2022

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_11|online reading|2022|”

  1. Superbbbb excellent amazing awesome ❤️❤️❤️❤️ sis aj to noorey ki halat ney rula dya na ap plzzzz farazam or us ki maa ko asu saza dena key woh sari umar mafi ko taras jye… plzzzzz barsham ley jye na apni bahnoo or maa ko Apne Sath plzzzz😭😭😭😭

Leave a Comment

Your email address will not be published.