Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_3|onlie reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“کیا ضرورت ہے کچن میں کام کرنے کی جب آتا ہی نہیں ہے۔”

وہ سرد مہری سے بولتے ٹیوب اس کے بازو پہ لگانے لگا۔جلن کے احساس سے اس نے آنکھیں میچی تھی۔

“فرزام لالہ نورے نے چچی سائیں کو منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی۔تو مجبوراً اسے بنانی پڑی۔”

حورے نے عین اسی لمحے بھانڈا پھوڑا تو فرزام نے ٹیوب کا ڈھکن بند کرتے اس کے زخم پہ پھونک ماری۔

“ابھی بھی جلن ہورہی ہے۔”

وہ نرمی سے مخاطب ہوا۔حورے نے پریشانی سے اس کے چہرے پہ پھیلنے والے آنسوؤں کو پونچھا۔

“نہیں فرزام لالہ میں ٹھیک ہوں اب۔”

وہ مدھم لہجے میں بولی۔فرزام اثبات میں سر ہلاتے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔عین اسی لمحے سعدیہ عجلت میں پراٹھا اور سالن ٹرے میں رکھتے اس کے نزدیک آئی تو وہ دوبارہ کرسی پہ بیٹھ گیا۔کھانا کھاتے ہوئے بھی بارہا بار اس کی نگاہ ناجانے کیا سوچتے نورے کی جانب اٹھی جو ہر بار پوری مصروفیت کے ساتھ چھالوں پہ پھونک مارنے میں مصروف تھی۔

“اب بلکل بھی کام کو ہاتھ مت لگانا جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوجاتا اوکے۔” وہ نرمی سے سمجھانے والے انداز میں بولا۔نورے بے ہولے سے مسکراتے اثبات میں سر ہلایا تھا

mujhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-3-online-reading-urdu-novel-2022

All rights reserved to

novelslounge.

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_3|onlie reading|2022|”

Leave a Comment

Your email address will not be published.