Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_7|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“بابا اٹھیں نا آج یہاں سب کو ثابت کردیں کہ آپ صرف رنم کی سنتے ہیں۔پلیز مت کریں رنم اب کس کو فون کرکے فرمائشیں کرے گی کس کو نکھرے دکھایا کرے گی۔میرے فون میں آپکا نمبر بابا کے نام سے سیو ہے میں جب جب اسے دیکھوں گی میں مزید روؤں گی۔ماما اور مجھے کیوں رلارہے ہیں آپ تو ہم دونوں سے پیار کرتے ہیں نا۔میں اس کے بعد ایک بھی فرمائش نہیں کروں گی آپ سے پکا والا پرامس۔ناز نکھرے بھی نہیں اٹھواؤں گی بس آپ میری نگاہوں کے سامنے ہوگے تو۔”

وہ منت کرنے والے انداز میں بولی اور تابوت کے اوپر لگے شیشے سے ہی ان کا چہرہ چھونے کی کوشش کرنے لگی مگر ممکن نا ہوتا دیکھ اس کی آنکھ سے در پے در آنسو نکلتے گرتے چلے گئے۔برشام نے ارم کو ایک جانب بٹھاتے خود ہی رنم کی جانب قدم بڑھائے۔جانتا تھا کہ وہ اسے پسند نہیں کرتی اس کا یہاں آنا بھی اسے ناگواع گزرے گا مگر فلحال کسی کو نا آگے بڑھتا دیکھ یہ سب ضروری تھا۔

“رنم انہیں تکلیف ہورہی ہوگی۔”

برشام نے نرمی سے اس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تو اس نے تمسخرانہ انداز میں اس کی جانب دیکھا۔

“تکلیف اور جو ہمیں تکلیف ہورہی ہے وہ اس کا ازالہ کون کرے گا بتائیں مجھے۔”

وہ اس کے قمیض کے کالر کو جھنجھوڑتے ہوئے ہذیانی کیفیت میں چلائی۔برشام نے نرمی سے اس کے ہاھ اپنے گریبان سے ہٹائے تھے۔

“انا ہے نا انہوں نے ہمیں چھوڑ کر تو ٹھیک ہے میرے ایک سوال کا جواب دے دیں۔ یہ کھلوائیں مجھے سوال کا جواب چاہیے ان سے۔”

وہ پاگلوں کی مانند اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولی۔برشام کے کہنے پہ ایک افسر نے ہولے سے اس تابوت کے اوپر سے اس شیشے کو کھولا تو رنم نے چونک کر فیصل کی جانب دیکھا۔وہی تروتازگی وہی دھیمی سی مسکراہٹ وہی سب کچھ مگر وہ یہ سب تو آخری بار دیکھ رہی تھی۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-4-online-reading-2022

All rights reserved to novelslounge.

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_7|online reading|2022|”

  1. Bht sad episode thi realy 😭😭😭 Faisal ka kirdaar bht acha tha itni jldi khtm na hota kaaash 😥💔 Dada to ab Ranam par bhi apni falto pabandiyan lagain gy par shukr h Ranam koi budho si larki nh h uska character bht strong h agr koi unhy yon tang na krta to wo abhi tk yahan na aati wesay bht zulm kiya Faisal par unky baap ny Ranam blkul thk h apni jaga or Sadia ko to sahi ka maza chakhaya wo isi qabil h laalchi orat ab koi na koi pangay zaroor karay gi 😏😠

Leave a Comment

Your email address will not be published.