Qafs by Aan Fatima Episode 3 Complete 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہ تمہاری گردن پہ یہ نشان کیسا ہے ڈرائیور۔”کبیر نے عجلت میں اپنا کالر درست کیا۔ریم اس کے لبوں پہ پھیلی مسکراہٹ دیکھ الجھی۔
“اپنی نگاہوں کو لگام دیں بی بی جی۔بہک رہی ہیں یہ۔”ریم کو اس کے لبوں کو تبسم اپنا مذاق اڑاتا محسوس ہوا تھا۔وہ اسے چڑارہا تھا اور اس کی توقع کے عین مطابق وہ چڑ بھی رپی تھی۔وہ تلملا کر رہ گئی۔ہیزل آنکھوں میں ناگواری لیے وہ پیر پٹخ کر جانے کیلیے مڑی تبھی ایک بار پھر وہ اس کے مقابل آگیا لیکن فاصلہ اب بھی برقرار تھا۔
“مت کریں انکار جانے سے بی بی جی۔اتنا برا تو نہیں ہوں میں۔صرف آپ کی حفاظت ہی تو کرتا ہوں۔”ریم نے جذبات کی شدت سے سرخ ہوتی آنکھوں سے سامنے کھڑے لمبے چوڑے وجود کو دیکھا۔دانت یوں کچکچائے جیسے دانتوں تلے کبیر ہی ہو۔
“تم جتنے برے ہو نا یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور میں اپنی حفاظت خود کرسکتی ہوں۔”انداز پھاڑ کھانے والا تھا۔
“غلط اس وقت آپ کی حفاظت صرف میں کرسکتا ہوں۔”اس کے بھاری مگر پرسکون لہجے میں دوبدو بولنے پہ وہ کئی ثانیے اسکی طرف دیکھتی رہی۔وہ بھی اسے دیکھتا رہا۔فرق صرف اتنا تھا کہ وہ مسکرارہا تھا اور ریم دانت کچکچا رہی تھی۔ڈرائیور تھا مگر دھونس ایسے جماتا تھا جیسے اس کا شوہر ہو۔اس پہ حق رکھتا ہو۔غصے سے سر جھٹکتے وہ اندر چلی آئی۔
لاؤنج میں آتے ہی کسی غیر معمولی پن کے احساس سے ریم اور کبیر کی نگاہیں بیک وقت ایک دوسرے کی جانب اٹھی۔لاؤنج میں مکمل خاموشی کا راج تھا۔عین وسط میں رکھے صوفے پہ ابی جان ساکت بیٹھے تھے۔فون کان سے لگا ہوا تھا۔چہرے کی رنگت پھیکی پڑرہی تھی۔ان کے ڈھلکے شانوں کو دیکھ ریم کا دل نجانے کیوں سکڑ کر پھیلا۔کچھ غلط ہونے کے خیال نے شدت سے اس کے سینے میں سر اٹھایا تھا۔لڑکھڑاتے قدموں سمیت چلتے وہ حاکم کے ساتھ آ کھڑی ہوئی۔ریم نے سوالیہ نگاہیں ابی جان کی جانب اٹھائی۔انہوں نے قہربرساتی نگاہوں سے ریم کے الجھے تاثرات دیکھے اور فون دوسرے ہاتھ میں لیتے سپیکر پہ ڈال دیا۔ریم نے چونک کر انہیں دیکھا۔
“چوری چھپے شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں جعفری ہاؤس میں۔”ریم کے قدم لڑکھڑائے۔یہ آواز۔۔مطلب بات یہاں تک پہنچ گئی تھی۔اس نے سختی سے صوفے کی پشت کو تھامتے خود کو گرنے سے بچایا۔آنکھوں کے آگے باقاعدہ اندھیرا سا چھایا۔

Qafs by Aan Fatima

1 thought on “Qafs by Aan Fatima Episode 3 Complete 2024 html”

Leave a Comment

Your email address will not be published.