Qafs by Aan Fatima Episode 6 Complete urdu romantic novel downloaded 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تمہیں اگر ڈیڈی سے بدلہ لینا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی۔”وہ چیخی۔چیخ چیخ کر بولنے کی بدولت گلے میں خراشیں سی پڑنے لگی تھی لیکن سامنے بیٹھے شخص پہ کوئی خاص فرق نہ پڑا تھا۔انٹرکام کی مدد سے ملازمہ کو بلاتے اس نے کھانے کی ٹرے اسے تھمائی اور ایک زچ کردینے والی مسکراہٹ ریم کی جانب اچھالی۔وہ دونوں ہاتھوں میں اپنے دکھتے سر کو تھامتے دائیں بائیں ٹہلنے لگی۔قاسم اس دوران سنجیدگی سے اسکی حرکات و سکنات کا جائزہ لے رہا تھا۔
“ٹھیک ہے تم نے بدلہ لینا تھا نا ڈیڈی سے۔تم نے میری صورت میں لے لیا۔مجھے دو دن۔دو دن گھر سے غائب رکھا۔مجھے قبول ہے لیکن پلیز تم اب مجھے طلاق دے دو۔مجھے آزاد کردو۔یہ فقط زبردستی کا ایک رشتہ ہے۔کوئی دلی وابستگی نہیں ہے نا اس میں۔ابھی محبت نہیں تھی دشمنی تھی پھر بھی اتنے سال سٹاک کیا مجھے تم نے کیوں۔ایک تمہاری بدولت لوگوں نے مجھے پاگل ٹھہرادیا ہے۔”لمحہ بھر کو رک کر اس نے دھیرے سے یہ الفاظ اپنے لبوں سے ادا کیے اور تائیدی نگاہ قاسم کی جانب اٹھائی مگر اس کے چہرے کے تنے تنے تاثرات دیکھ وہ حلق تر کرگئی۔سختی سے دانت پہ دانت جمائے وہ قہربرساتی نگاہوں سے اسے ہی گھورنے کا فریضہ سرانجام رے رہا تھا۔
“چاہے تم میری محبت نہیں تھی لیکن تم میرے نکاح میں تھی اور اپنی بیوی کو سٹاک کرنا میرے نزدیک برا فعل نہیں اور جب تم میرے نکاح میں تھی مطلب مرتے دم تک میری ہی رہو گی۔اس لیے بار بار طلاق کا لفظ اپنی زبان پہ لاکر مجھے زچ مت کرو کیونکہ ایسا نہیں ہونے والا۔”انتہائی مشتعل انداز میں اس کا بازو سختی سے اپنی گرفت میں لیتے اس نے جھٹکا دیا۔اس کے یوں غیر متوقع انداز میں چھونے پہ ریم کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔اس نے کسمسا کر اپنا بازو اسکی جارحانہ گرفت سے آزاد کروانا چاہا لیکن مقابل کی گرفت قابلِ ستائش تھی۔
“اگر تم نے دوبارہ یہاں سے جانے کی بات کی تو سوچ لو سیدھا اپنے پیارے ڈیڈی کے جنازے میں ہی شرکت کرو گی۔”خوف سے زرد پڑتے ریم نے تیزی سے نفی میں سر ہلایا۔آنکھیں آخری حد تک پھیلی ہوئی تھی۔دل آنے والے لمحات کا سوچتے بےتحاشہ ڈرا ہوا تھا۔
“تم قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہیں لے سکتے۔”اس نے سختی سے اسکی بات کی نفی کی۔قاسم نے ہنستے ہوئے اپنے بالوں کو سنوارا۔
“قانون کو درمیان میں لاکون رہا ہے بی بی۔یہاں آج فیصلہ بھی میں ہی سناؤں گا اور سزا بھی میں ہی منتخب کروں گا۔”اچانک ہی اس کا لہجہ بدل گیا۔انداز بدل گیا۔وہ ایک بار پھر وہی اکھڑ اور بددماغ قاسم میں تبدیل ہوچکا تھا۔کچھ دیر قبل والی نرمی اب اس کے چہرے سے غائب تھی۔ریم کو اس سے خوف آیا۔نجانے اس کا اگلا قدم کیا ہونے والا تھا۔ریم کو اسے روکنا تھا اور اس چیز کیلیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی تھی۔

Qafs by Aan Fatima

2 thoughts on “Qafs by Aan Fatima Episode 6 Complete urdu romantic novel downloaded 2024 html”

Leave a Comment

Your email address will not be published.