Rag-e-Jaan Hain Woh by Ana Illiyas Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“آپ لوگ درياب کو جانتے ہيں” اس نے اشتياق سے پوچھا۔
درياب کو يکدم اچھو لگ گيا۔۔
“حوصلہ ميرے بھائ” وصی نے شرارت سے اسکی کمر پر دو چار ہاتھ مارے۔
“اصل ميں چاچو نے مجھے انکے بہت سے قصے سناۓ ہيں انکی مشن کی باتيں۔۔۔۔مائ گاڈ کيا جن ہے وہ۔۔۔جو دشمنوں کے حواسوں پر چھا جاتا ہے” وہ آنکھوں ميں حسرت بھرے درياب کے بارے ميں اپنے خيالات کا اظہار کر رہی تھی۔
اور ان سب سے ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو رہی تھی۔
آپکے پاس انکی کوئ تصوير ہے ۔۔۔۔مجھے اسے بندے کو ديکھنے کا بہت شوق ہے۔۔۔ان فيکٹ وہ ميری انسپريشن ہيں۔ ميں بھی ويسی ہی سيکرٹ ايجنٹ بننا چاہتی ہوں کہ جب دشمن نام سنيں تو تھر تھر کانپيں۔۔۔۔اف۔۔۔” وہ اپنے خيالوں ميں جيسے درياب کو ديکھ رہی تھی۔
انتہا کا فضول اور خر دماغ بندہ ہے” درياب بھی اب گفتگو ميں شامل ہوا۔
“ايکسکيوزمی آپ سے نہيں پوچھا ميں نے انکے بارے ميں۔۔۔آپ تو جيسے بہت افلاطون چيز ہيں۔ اور خبردار آپ نے ميرے درياب کو کچھ کہا۔۔۔” فاتينا کی بات پر طحہ اپنا قہقہہ روک نہيں پايا جبکہ ساشا نيچے جھک کر کوئ ناديدہ چيز ديکھنے لگ گئ۔
“آپ نے ہم سے اسکے بارے ميں پوچھا ہم نے آپکو بتا ديا۔۔۔ديٹس اٹ” درياب نے سنجيدگی سے کہا۔
“ميں نے صرف اسکی لکس کا پوچھا تھا اسکی عادتوں کا نہيں۔۔اور ايک بندہ اتنی توپ چيز ہو تو غرور کرنا اسکا حق ہے” اس نے سنجيدگی سے درياب کی بات کا جواب ديا۔
“اگر اسکی لکس اچھی نہ ہوں تو؟” درياب نے نيپکن سے ہاتھ صاف کرتے گہری نظروں سے فاتينا کو ديکھا۔
“تو بھی ميں اس سے عشق کرتی ہوں۔۔۔۔” اس نے جتاتی نظروں سے اسے ديکھا۔
“اپنے آئيڈيل بندے کو ديکھنے کا ہر ايک کا دل کرتا ہے يہ کوئ ايسی ان نيچرل وش نہيں۔۔۔۔کيسا ہوگا وہ شخص جس کے نام سے لوگ کانپتے ہيں۔۔اتنی سطحی ذہنيت کی نہيں ہوں کہ بس ايک آئيڈيل دماغ ميں بنالوں۔۔وہ جيسا بھی ہے يقيناًاللہ نے اس ميں کچھ تو ايسی بات رکھی ہوگی کہ اس نے ہزاروں کالے کرتوتوں والوں کے دلوں ميں اپنی دھشت ڈالی ہوئ ہے۔”
درياب نے اب کی بار پہلی مرتبہ اسے غور سے ديکھا۔
بليک اور ميرون شرٹ کے ساتھ بليک جينز پہنے سر کو بليک اسکارف سے ڈھکے وہ اچھی خاصی متاثر کن شخصيت کی مالک تھی يا آج اسے لگی تھی۔

Rag-e-Jaan Hain Woh

Leave a Comment

Your email address will not be published.