yeh dilo k rishtey by maryam aziz complete urdu novel 2023 html

“بےغیرت آدمی تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے گھر میں اتنی گندی حرکت کرتے ہوئے۔ہاؤ ڈئیر یو۔”مون نے گریبان تھامے ہوئے اسے دھکادیا۔وہ لڑکھڑاتے ہوئے دروازے کے قریب جاگرا۔اگلے ہی پل وہ مزید کوئی بات کیے بغیر دروازے سے باہر نکل گیا۔مون اس کے پیچھے بھاگا تھا اور وہ بری طرح روتے ہوئے زمین پہ بیٹھتی چلی گئی۔تھوڑی دیر بعد کسی نے جارحانہ انداز میں اسے بازوؤں سے تھام کر کھڑا کیا۔ڈر کے مارے اس کی سانسیں سینے میں تھم گئی۔سامنے مون کھڑا شعلہ بار نگاہوں سے اسے ہی گھور رہا تھا۔
“کیا کررہی ہو یہاں جب تم جانتی تھی کہ گھر میں کوئی نہیں تو کیوں اسے اندر آنے دیا اور کیوں اس کے ساتھ یہاں آئیں۔”اس کا لہجہ اتنا پرتپش تھا کہ اس کا چہرہ جلنے لگا۔اس کی آنکھیں میچنے پہ اس نے زور سے اسے دھکا دیا وہ پیچھے دیوار سے جالگی۔ایک ٹیس کندھوں سے کمر تک اتر گئی۔
“بڑی عقل مند اور باکردار بنتی ہو اتنا نہیں جانتی کہ نامحرم مرد اور عورت کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے اور تنہائی میں اس مرد کو جانور بنتے دیر نہیں لگتی۔آج اگر تم ایک مرد کی ہوس کا شکار بنتی تو تمہیں ایک لوز کریکٹر بدکردار آدمی اور مضبوط آدمی کا فرق پتا چل جاتا۔مجھے بدکردار کہا تھا نہ تم نے ہے نا۔”وہ ایک بار پھر اس کے قریب اکر شعلہ بار نگاہوں سے اسے گھورنے لگا۔
“اس دن تم اپنی عزت کے ساتھ اس کمرے میں آئی تھی اور ویسے ہی باہر بھی گئی تھی۔اگر میں بدکردار ہوتا تو آج تم ڈوب مرنے کی تیاری کررہی ہوتی۔”وہ اسے ایسا آئینہ دکھارہا تھا جس میں اسے اپنی شکل سے کراہیت محسوس ہورہی تھی۔اس نے بےاختیار اپنے ہاتھ اپنے چہرے پہ رکھ لیے۔

yeh-dilon-k-rishty-by-maryam-Aziz

Leave a Comment

Your email address will not be published.