Zeest ki sham se pehly bt iqra sagheer ahmed download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ مجھے طلاق دیں میں یہاں سے جانا چاہتی ہوں۔”وہ مضبوط لہجے میں گویا ہوئی۔
“کہاں جاؤ گی۔”اس نے اپنے بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہوئے پوچھا۔
“ااپس اپنے گاؤں وہاں میرے بابا ہیں وہ اپنی غلطیوں پر نادم ہوں گے تنہائی کا روگ برے برے لوگوں کو راہ راستے پر لے اتا ہے۔”وہ خوش گمانی کے سمندر میں تیر رہی تھی۔
“میں سیپریشن نہیں چاہتا تمہیں ساتھ رکھنا چاہتا ہوں۔”اس نے اچانک دھماکہ کیا۔
“تم نہیں چاہتی میرے ساتھ رہنا۔”وہ اس کے چہرے پر پھیلتے رنگوں کو دیکھتے ہوئے بولا۔
“میری اور اپ کی حیثیت میں زمین و اسمان کا فرق ہے اپ کا اور میرا کوئی جوڑ نہیں۔میری حیثیت اس گھر کی ملازمہ بننے کی بھی نہیں۔” وہ رکھائی سے گویا ہوئی۔
“پاپا نے جو پہلی ملاقات میں بات کی تھی وہ تم بھولی نہیں ابھی تک۔”
“وہ باتیں بالکل درست تھی انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا سب والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوشہ رہتے ہیں پھر آپ تو ان کے اکلوتی اولاد ہیں اپ کے لیے انہوں نے نامعلوم کیسے شاندار پلاننگ کی ہوگی مجھے آپ طلاق دیں۔میں آپ کے مقدر کا ستارہ نہیں ہوں۔” اس نے اصرار کیا۔
“میں تمہیں طلاق نہیں دوں گا نہ تم اب یہاں سے جا سکتی ہو تمہیں یہی رہنا ہے۔ اگر پھر بھی تمہیں کسی کا خوف ہو تو میرا نام تمہارے ساتھ جڑ گیا ہے۔ تم بھی اب مسز رائمہ احد بن چلی ہو میرے پراپرٹی کی مالک ہو تم” اعتماد محبت بڑے لہجے میں سمجھا رہا تھا وہ حیران تھی کل تک وہ اسے برا بھلا کہتا رہا تھا نکاح صرف اپنی رسوائی کے خیال سے کرنا پر راضی ہوا تھا البتہ کچھ دنوں سے اس کے تیور بدلے بدلے دکھائی دے رہے تھے وہ اکثر اس کی نگاہوں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کرنے لگی تھی۔

Zeest ki sham se pehly bt iqra sagheer ahmed

Leave a Comment

Your email address will not be published.