Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 10// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“کیوں؟۔۔۔ کیوں کیا میرے ساتھ ایسا؟۔۔۔ کیوں؟” وہ حلق کے بل دھاڑا۔
“کیا تمہیں کسی کے کمرے میں داخل ہونے کی تمیز نہیں۔۔۔ اگلی با ر آؤ تو ناک کرکے آنا۔۔۔ اب تم جاسکتے ہو۔۔” وہ اس کی جانب پیٹھ کرچکی تھی۔
عزیر غصے سے اس کی جانب بڑھا کندھوں سے تھامے اسے اپنی جانب موڑ چکا تھا۔
“کیا حرکت ہے یہ۔۔۔”
“اور اس کا کیا جو آپ نے کیا؟” اس کے کندھوں پر گرفت مضبوط ہوئی تھی اس کی۔
“اپنے سوال کیا جواب لیے بنا نہیں جاؤں گا میں یہاں سے۔۔۔”
“تمہارے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں ہے میرے پاس اب چھوڑو مجھے۔۔۔” اس کی گرفت میں شمع مچلی تھی۔
“جب آپ جانتی تھی کہ میں آپ کے حوالے سے کس قسم کے احساسات،جذبات رکھتا ہوں، آپ کے لیے کیا محسوس کرسکتا ہوں اور آپ کو اپنے دل اور اس کی خواہش سے آگاہ بھی کرچکا تھا تو پھر کیوں؟۔۔ کیوں کیا میرے ساتھ ایسا آپ نے؟آپ کو شادی کی پیشکش بھی کی میں، محبت نہیں عشق کیا آپ سے اس کے باوجود بھی؟۔۔۔ وجہ چاہیے مجھے۔۔۔ بتائیے کیا غلطی تھی میری؟۔۔۔ ایسی کون سی خطا ہوگئی مجھ سے جو یوں آپ نے میری محبت کو روند ڈالا۔۔۔ کیوں؟” ناچاہتے ہوئے بھی اس کی آنکھیں بہہ گئی تھی۔
“تم سے کہاں تھا ایک سوال کا جواب لادو ا ور میں تمہاری مگر تم ناکام ٹھہرے۔۔۔ میں ایسا کرنا تو نہیں چاہتی مگر تمہاری حالت دیکھ کر برا لگ رہا ہے تو ایک آخری موقع دیتی ہوں تمہیں۔۔۔ جاؤ اور اپنے باپ سے پوچھو مشعل کون تھی؟۔۔۔وعدہ کرتی ہوں اگر آج کی تاریخ میں اس سوال کا جواب ڈھونڈ لائے تو کھڑے پیروں سکندر مرتضیٰ سے طلاق لے کر اسی پل تم سے نکاح کرلوں گی۔۔۔ میرا جسم، میری روح، محبت ، قربت اور عشق ہر ایک پر صرف تمہارا حق ہوگا۔۔۔ صرف عزیر کا۔۔۔ اور میں عزیر کی شمع!” اس کے کان میں دھیمی آواز میں بولتے وہ ایک بار پھر سے اس کے حواسوں پر قابو پاچکی تھی۔
“صرف میری شمع؟” عزیر نے جیسے یقین کرنا چاہا
“فقط تمہاری۔۔۔” شمع نے اس کی بات پر یقین کی مہر لگائی۔
“تو تیار رہیے شمع عزیر بننے کے لیے، کیونکہ آپ کو پانے کو میں کسی بھی حد تک چلا جاؤں گا شمع۔۔۔کسی بھی حد تک۔۔۔” اسے اپنے قریب تر کیے وہ آنکھوں میں جنوں لیے بولا تھا۔
عزیر کے جاتے ہی شمع کے ہونٹوں پر مسکراہٹ مچلی تھی۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.