Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 11// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“عزیر ایک بات مانو گے میری؟”
“کب نہیں مانتا؟” اس نے مڑ کر سوال کیا۔
“نیناں اور مینوں کو کچھ دیر کے لیے باہر تازہ ہوا میں لے جاؤ۔۔۔ وہ بچیاں سہم چکی ہیں۔۔۔ شائد زندگی میں پہلی بار اپنے باپ کا ایسا رویہ دیکھا ہے۔۔۔اچھا ہے گھر سے باہر نکلے، مائنڈ ڈائیورٹ ہوگا، فریش ہوجائے گیں۔۔۔مینوں تو بہادر بچی ہے کچھ دنوں میں بھول جائے گی، مگرنیناں وہ نہایت حساس ہے۔۔۔ کوشش کرنا کہ اس کے اپنے مابین موجود رشتے کو بھی موقع دے سکو۔۔”
“تو اب آپ یوں میری بےبسی کا فائدہ اٹھائے گی؟۔۔۔ یہ جانتے بوجھتے کہ لاکھ چاہنے کے باوجود انکار نہیں کرسکتا آپ کو۔۔۔استعمال کرے گی میری کمزوری کو میرے خلاف؟”
“تمہاری کمزوری کا استعمال نہیں کررہی۔۔۔ بس مجبور ہوں میں تو سوچا۔۔۔”
“کیا ہمارے درمیان بس یہی رشتہ بچا ہے کہ آپ مجھے اپنے مجبوریوں کے وقت یاد کرے؟”
“ہمارے درمیان کوئی رشتہ تھا ہی کب؟” شمع کے باساختہ سوال پر وہ کچھ لمحوں کو خاموش ہوا۔
“محبت؟” جواب سے زیادہ سوال تھا۔
“ہمارے درمیان کبھی ایسا رشتہ نہیں تھا عزیر۔۔۔ جو بھی تھا تمہاری طرف سے تھا۔۔۔ شمع کے دل میں کسی مرد کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی۔۔۔ “ایک لمحے میں وہ عزیر کو آئینہ دکھا چکی تھی۔
“ٹھیک کہہ رہی ہے آپ۔۔۔ “سرہلایا اس نے گلے میں ابھرتی گلٹی معدوم ہوئی۔۔۔ اپنے آنسوؤں پر قابو پائے وہ تیزی سے وہاں سے غائب ہوچکا تھا۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.