Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 4// Online reading Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ تم نے مجھے ، میری محبت کو قبول کرلیا!” محبت بھری نگاہوں سے اسے تکے وہ بولا تھا۔
مشعل مسکرا دی تھی۔
“اس میں یقن نہ آنے والی کون سی بات ہے؟” اس نے حیرانگی سے سوال کیا۔
“تمہارے اور میرے اسٹیٹس میں بہت فرق ہے مشعل!۔۔۔ کہاں تم محلوں کی شہزادی اور کہاں میں ایک عام سا بندہ۔۔۔” پاؤں کو چھوتی پانی کی لہر کو اس نے ہوا میں اڑایا۔
مشعل کو اس بات کا احساس نہ ہونے دیا تھا کہ وہ اسکی رہائیش کے متعلق پہلے سے ہی آگاہ ہے۔
“مجھ سے محبت کے دعوے کرتے ہو!۔۔۔ میرا نمبر تک حاصل کرلیا مگر یہ نہ جان سکے کہ میں کسی محل کی شہزادی نہیں بلکہ تمہاری طرح ایک عام سی کنیز ہوں!”
آگے چلتے مرتضیٰ کا ہاتھ تھامے اس نے روکا تھا جس نے مڑ کر حیرت سے اسے دیکھا۔
“مطلب میں سمجھا نہیں؟” وہ انجان بنتے بولا۔
مشعل اسے اپنے فیملی کے حوالے سے آگاہ کرچکی تھی۔
سونے کا انڈا دینے والی مرغی کا راز وہ بلآخر پاچکا تھا۔
“نہیں تم وہ زندگی جی رہی ہو جو تم ڈیزروو کرتی ہو۔۔۔ اور اب میں مزید محنت کروں گا کہ شادی کے بعد بھی تم ان تمام آسائشوں سے محروم نہ رہو” وہ ایک پیار بھری نگاہ اس پر ڈالے بولا۔
“شادی؟” مشعل کے گال تپ اٹھے۔
“ہاں شادی۔۔۔ کیوں کسی اور سے کرنے کا ارادہ ہے؟” کوئی ذی روح وہاں نہ پاکر اسے اپنے قریب کھینچا تھا۔
مشعل کے دل میں ہلچل مچی تھی۔۔۔ دل کی دھڑکنوں کی رفتار تیز ہوگئی تھی۔
اس سے پہلے مرتضیٰ کچھ کرپاتا مشعل جھٹ سے پیچھے ہوئی۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.