Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 5// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“شمع!” ٹرانس کی کیفیت میں اس کا نام پکارتا وہ کھل کر مسکرا تا اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں تھام چکا تھا۔
“مجھے یقین نہیں ہورہا کہ آپ میرے سامنے ہیں۔۔۔” وہ خواب کی کیفیت میں بولا۔
“ہمیں بھی۔۔۔ لگا ابھی تک تو آپ کے والد صاحب آپ کو جہنم رسید کرچکے ہوگے۔۔۔”
اس کی بیتابی پر کھل کر مسکراتی وہ بولی تھی۔
“آپ میرا سکون ہے شمع۔۔۔ آپ کے بنا تو زندگی کا تصور بھی گناہ ہے میرے لیے۔۔۔ اور یہ دنیا والے کبھی بھی مجھ سے آپ کو جدا نہیں کرسکتے۔۔” اس کے ماتھے سے ماتھا ٹکائے وہ بھاری آواز میں بولا۔
“دیوانہ۔۔۔” شمع اس کی غیر حالت پر بڑبڑائی۔
“صرف اپنی شمع کا!” عزیر نے اس کا فقرہ پورا کیا۔
“تو بتائیے عزیر صاحب آج کیا خدمت کرسکتی ہوں میں آپ کی؟” اس کی گرفت سے نکلتی وہ بالکونی میں موجود جھولے کی جانب بڑھی تھی۔۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اس کی زلفوں سے اٹکھلیاں کررہے تھے۔
اس کی پائل کی چھن چھن عزیر کے دل کے لیے کسی ٹھنڈی پھوار سے کم نہ تھی۔
“آج میں اس سکون کی تلاش میں آیا ہوں شمع جو میں دو ماہ سے کھوچکا ہوں۔۔۔ آپ کی آغوش میں سر رکھ کر سونا چاہتا ہوں۔۔۔ اپنے اس بےسکون دل کو سکون پہنچانا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔ آپ کی اس خوبصورت آواز سے اپنی تمام اذیتوں کو ختم کردینا چاہتا ہوں میں۔۔۔”
اس کی بات مانتے شمع نے جھولے پر بیٹھے اپنا ہاتھ اس کی جانب بڑھایا ۔۔۔ عزیر اس کا ہاتھ تھام کر اس کی گود میں سر رکھ کر آنکھیں موند گیا تھا۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.