Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 8// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“مجھے یہ رشتہ منظور نہیں سنا آپ لوگوں نے۔۔۔ یہ میری زندگی ہے اور اس پر صرف میرا حق ہے۔۔۔ میری زندگی میں کون شامل ہوگا کون نہیں اس کا فیصلہ میں کروں گا۔۔۔ کوئی تھرڈ پرسن نہیں۔۔۔ اور میری جانب سے انکار ہے۔۔۔”
“کیوں؟۔۔۔ کیا کمی ہے نیناں میں جو تمہیں منظور نہیں وہ؟۔۔۔ بلکہ بہتر سوال یہ کہ کیا وجہ ہے جو تمہیں یہ رشتہ منظور نہیں؟” محسن صاحب کا لہجہ خودبخود سخت ہوگیا تھا۔
ان کے سخت لہجے پر گھبرا جانے والا عزیر آج انہیں گھور رہا تھا۔
“کیونکہ میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں۔۔۔ کسی اور سے محبت کرتا ہوں۔۔۔ اور صرف وہی میری زندگی میں میری بیوی بن کر شامل ہوگی۔۔۔”
“کون ہے وہ؟” انہوں نے سخت لہجے میں استفار کیا۔
“شمع!” فقط یہ ایک نام ان دونوں بھائیوں کی سانسوں کی ڈور کھینچ چکا تھا۔
پانی سر سے اوپر گزرنے والا نہیں تھا بلکہ گزر چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

“آپ یہاں اس وقت کیا کررہے ہیں؟” شمع جو ابھی واشروم سے نہا کر نکلی تھی عزیر کو دیکھ اس کے ماتھے پر بل در آئے۔
عزیر تو یک ٹک اس کے بےداغ حسن کو نہارے جارہا تھا۔
“آپ کی یاد ستائی تو ہم چلے آئے۔۔” عزیر ایک جذب سے بولا تو شمع مسکرا دی۔
“خاصے رومانوی واقع ہوئے ہیں آپ۔۔۔” سنگھار میز پر بیٹھے اس نے اپنے ہاتھوں پر لوشن ملا۔
“آپ کی بیوی کافی خوش نصیب ہوگی۔۔۔” اپنے پاس بیٹھے عزیر کو دیکھ وہ مسکرائی جس نے اسے مسکراہٹ سے نوازہ
“کیا واقعی؟” عزیر کی آنکھوں میں محبت کے دیپ جل اٹھے۔
“کوئی شک؟” شمع نے آنکھیں میچے سوال کیا تو وہ اس کی اسی ادا پر دل و جان سے فدا ہوگیا تھا۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.