Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 9// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“سوری بابا یہ سب میری وجہ سے ہوا ہے۔۔۔ آپ کو اتنی تکلیف اٹھانی پڑی۔۔” ان کا ہاتھ چومتا وہ بچوں کی طرح رو دیا۔
“معاف کردو گا مگر۔۔۔” وہ رکے
“مگر کیا بابا۔۔۔ جو کہیے گے وہ کروں گا۔۔” عزیر تڑپ کر بولا
“ٹھیک ہے دو باتیں ماننی پڑےگی میری”
“جی بابا کہیے۔۔۔”
“نیناں سے نکاح کرو ابھی اسی وقت۔۔”
“بابا؟” عزیر کو شاک لگا۔
“عزیر اپنے باپ کی حالت کا لحاظ کرو۔۔۔ ہونے دو یہ نکاح۔۔” زبیدہ بیگم نے اسے ڈپٹا۔
“جیسا آپ چاہے۔۔۔”
تھوڑی ہی دیر میں دونوں کا نکاح ہوچکا تھا۔
“اب آپ خوش ہے بابا؟”
“ہوں!۔۔ مگر میری دوسری شرط بھی پوری کرنی ہوگی۔۔۔”
“جی کہیے بابا؟”
“شمع کو چھوڑ دو۔۔” انہوں نے اپنی بات مکمل کی۔
“یہ ۔۔۔ یہ میں نہیں کرسکتا بابا۔۔۔ آپ نے نکاح کا کہاں میں نے کرلیا مگر انہیں چھوڑ نہیں سکتا میں مرجاؤں گا ان کے بنا بابا۔۔۔”
“اور اگر تم نے اسے اپنا لیا تو میں۔۔۔” محسن نے تیزی سے اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالا۔
“سوری بابا کچھ بھی مگر یہ نہیں۔۔۔” نفی میں سر ہلائے وہ کمرے سے باہر نکل آیا۔
گاڑی کے پاس پہنچتے ہی اونچی آواز میں چلائے اس نے زور سے اپنا ہاتھ گاڑی کے بونٹ پر مارا۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.