Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_5|onlie reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

لالہ آپ۔”

اس سے پہلے کہ وہ سہم کر کچھ بولتی فرزام نے بروقت اس کے گلابی لبوں پہ اپنی بھاری انگلی رکھتے پرشوق نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جس کی  سانولی رنگت میں سرخیاں سی گھل گئی تھی۔

“شش! آج سے نو مور فرزام لالہ نورے۔ صرف فرزام سائیں۔”

وہ ذومعنی انداز میں بولتے اسے بہت کچھ جتاگیا۔نورے کا دل کسی پتے کی مانند لزرنے لگا۔سپید پڑتے چہرے سمیت اس کی آنکھیں اس کی بات پہ پھٹی کی پھٹی رہ گئی۔

“آپ یہ مجھ سے کیسی باتیں کررہے ہیں۔ آج سے پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔”

وہ تڑپ کر بھیگے لہجے میں بولی تو اس کی آنکھوں کا بھیگا پن دیکھتے وہ ہولے سے مسکرایا۔وہ اس سے خوفزدہ تھی اور یہی چیز اسے لطف میں مبتلا کررہی تھی۔وہ دو قدم مزید آگے بڑھتے رہا سہا فاصلہ بھی سمیٹ گیا۔نورے کی آنکھوں کے سامنے بےساختہ اندھیرا سا چھایا۔

“کیونکہ آج سے پہلے میں نے تمہارے بارے میں ایسا کبھی سوچا نہیں تھا اب جب سوچ رہا ہوں تو تمہیں ٹوک دیا اسی لیے خاموشی سے یہ ٹسوے بہانا بند کرو اور اپنے پیارے پیارے ہاتھوں سے میرے لیے جلدی سے پراٹھا بناؤ بلکل اس دن جیسا۔”

وہ اس کے گال پہ گرنے والا آنسو پونچھتے مزے سے بولتے اس سے فاصلہ قائم کرگیا کیونکہ اب وہ بری طرح رونے میں مصروف تھی۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-5-online-reading-2022

All rights reserved to Novelslounge.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *