Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_9|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“تم یہاں کیا کررہی ہو۔”
وہ سرعت سے اپنا پائنچہ نیچے کرتے ہوئے سرد لہجے میں گویا ہوا مگر اس وقت تک نورے کی نگاہ اس کے زخم پہ پرچکی تھی تبھی آنکھوں میں تکلیف کا احساس سا ابھرا۔
“میں آپ کیلیے پانی لائی تھی۔”
اس نے دھیمے لہجے میں بولتے گلاس میز پہ رکھا۔فرزام نے کینہ توز نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جس کا دھیان ابھی بھی اس کے زخم کی جانب ہی تھا۔
“نورے یہاں سے جاؤ اگر کسی نے دیکھ لیا تو تمہارے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔”
وہ بیچارگی سے دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے بولا۔
“مگر آپ کی ٹانگ میں چوٹ لگی ہے دیکھیں خون بھی نکل رہا ہے آپ اس پہ مرہم لگالیں یا میں لگا دیتی ہوں۔”


وہ بھرائے لہجے میں بولتی خود ہی آگے بڑھی۔فرزام نے خشمگین نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جو اب تمام شرم بالائے طاق رکھتے اس کی جانب بڑھ رہی تھی۔کبھی جو ذرا سے زخم پہ گھبرا جاتی تھی آج اس کا زخم دیکھ پریشانی سے مرہم لگانے کی خاطر اسی کی جانب آرہی تھی۔سے شدت سے احساس ہوا تھا کہ بہت کچھ غلط ہوگیا تھا۔اسے محبت کے جال میں پھنساتے وقت وہ یہ بات فراموش کرگیا تھا کہ ابھی اس کا ذہن کچا تھا اسے جس جانب لے کر جانا تھا اس نے سکون سے اسی جانب چل پڑنا تھا اب اس کا نتیجہ فرزام کے سامنے تھا کیونکہ نورے ناجانے کس حد تک اس کی دیوانی ہوچکی تھی۔اس کا دل بےساختہ ڈوب کر ابھرا۔
“نورے تمہیں خدا کا واسطہ ہے جاؤ ورنہ میں دھکے دے کر نکالوں گا کیونکہ اپنی جان کی دشمن بنی ہوئی ہو۔”
فلحال اسے خود سے زیادہ اس کی فکر تھی کیونکہ اگر کوئی اسے اس کے کمرے میں دیکھ لیتا تو یہاں پہ قیامت کھڑی ہوجاتی اور پھر ناجانے کس کس نے اس کی لپیٹ میں آنا تھا تبھی کمرے سے باہر دائیں بآئیں نگاہیں گھماتا پریشانی سے بولا۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-9-online-reading-2022

All rights reserved to Novelslounge.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *