Muhabbat rang de jati he by Aan Fatima|Episode 49|Online Reading|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Muhabbat rang de jati he,written by Aan Fatima,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.
you can find any kind of novel here..romantic novel,army based novel,university based novel,cousin marriage based.best urdu novel of all time.
Muhabbat rang de jati he By Aan fatima episode 49 is available in online reading.you must enjoy it.give your reviews in comments section.

میں اگر ہنسانا جانتا ہوں تو رلانا بھی بہت اچھے سے جانتا ہوں مریم۔
وہ اس کے ہاتھ پہ دباؤ بڑھاتے پتھریلے لہجے میں غرایا۔خود کو مریم کہے جانے پہ اس کا دل دھک سے رہ گیا کیونکہ وہ ہمیشہ اسے یم یم ہی کہ کر پکارتا تھا۔اس سے پہلے کہ وہ لڑکا مریم کا ہاتھ فارس کی گرفت سے آذاد کراتا فارس نے سرد نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا تھا۔اس کے قدم اگلے ہی لمحے وہی تھم گئے۔
ہاتھ چھوڑو میرا۔
وہ آنکھیں میچ کر کسمساتے ہوئے بولی۔اس کی باتوں پہ اس کے دل کی دھڑکن سست پڑرہی تھی۔
یہ ہاتھ تو ساری عمر اسی ہاتھ میں رہے گا پھر چاہے وہ ہنس کر یا رو کر تھامنا چاہو گی یہ تم پہ ہی منحصر ہے۔
وہ سختی سے باور کرانے والے انداز میں بولا۔مریم نے عین اسی وقت مزاحمت ترک کردی۔اگلے ہی لمحے فارس نے ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ اپنی گرفت سے آذاد کیا اور ایک کڑی نگاہ اس کے پہناوے پہ ڈالتے لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکلتا چلا گیا۔ارتضی اور ہادی جو سکتے کی کیفیت میں اس کا وحشی پنہ دیکھ رہے تھے اس کے جاتے ہی باہر کی جانب بڑھے تھے۔ہادی نے تو عقب سے جاکر ہی اسے گردن سے تھام لیا۔
میں تو پہلے ہی بولتا تھا ماموں بنارہا ہے ہمیں سالا۔
ہادی اس کی گدی پہ تھپڑ مارتے ہوئے دانت پیستے ہوئے بولا۔فارس نے چمکتی نگاہوں سمیت اس کی جانب دیکھا۔
ماموں تو ابھی تم لوگ بنو گے اور جس دن تم لوگ ماموں بنو گے نا اس دن تم لوگ جھک کر میری اولاد کو سلام کرو گے۔
وہ ان دونوں کی گردن کے گرد بازو حمائل کرتے مزے سے بولا۔ان دونوں نے حیرت سے اس کی مسکراتی آنکھوں کو دیکھا تھا جس کی رنگت ابھی کچھ دیر قبل مریم کو دیکھ سرخ پڑرہی تھی اور اب وہ کس قدر سکون میں تھا۔

Muhabbat_rang_de_jati_he_by_Aan_Fatima_Episode_49_online_reading_best_urdu_novels_2022

ناول پڑھنے کے بعد ویب کمنٹ باکس میں اپنا تبصرہ کرنا مت بھولیے گا۔بہت شکریہ۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *