Ishq tera beparwah by Zoya Majeed Chaudhary|Complete Novel|best urdu novels 2023|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
ishq tera beparwah,written by zoya majeed,social romantic novel,forced marraige based novel, czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“خوش ہو۔”
اس نے سب ناراضی بھلا کر پوچھا۔
“بہت، خوشی کے آنسو بھی بہا چکی ہوں میں۔”
اس نے ہنستے ہوئے سر اس کے سینے پر رکھ دیا۔
“ماہرہ ۔”
وہ اس کے گرد بازو حمائل کر کے بولا۔
“جتنا رلایا اس کے لئے سوری، اب ہم کبھی نہیں روئیں گے ، تمہارا بہت بہت شکریہ کہ تم نے مجھے راضی کیا ، مما بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بعد میری جان تمہاری وجہ سے بچی ، مانگو کیا مانگنا چاہتی ہو آج ؟”


فواد نے لب اس کے ماتھے پر رکھ کر کہا۔
“مانیں گے آپ؟”
اس نے سر اٹھایا اور اسے دیکھا۔ فواد نے سر ہلایا۔
“آپ کے سنگ اللہ کا گھر دیکھنا چاہتی ہوں ، آپ کا ہاتھ تھام کر طوافِ کعبہ کرنا چاہتی ہوں۔”
اس نے بھیگے لہجے میں خواہش بیان کی۔
“میرا وعدہ ہے تم سے کہ تمہاری یہ خواہش جلد پوری کروں گا۔”
اس نے مسکرا کر کہا تو وہ بھی مسکرا دی۔۔
“ابھی تک بے یقین ہوں میں۔”
فواد نے کہا تو اس نے سر ہلایا ۔
“میں بھی، اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے۔”
اس نے مسکرا کر عاجزی سے کہا اور آنکھیں موند لیں۔

ishq-tera-beparwah-by-zoya-majeed-chaudhary-complete-novel-best-urdu-novel-2023

Leave a Comment

Your email address will not be published.