Hum ne dil ko roka tha By Maryam aziz|complete urdu novel 2023 html|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“صومیہ بہت پریشان ہے۔”
“اوہ تو اصل بات یہ ہے۔آپ کو تو بہت تکلیف ہو رہی ہوگی۔” صومیہ کی پریشانی سے۔ وہ استہزائیہ انداز میں مسکرائی۔
“صومیہ کو اگر اتنی ہی تکلیف ہے تو اسے کہیں فوراً آکر مجھ سے بات کرے۔ آفٹر آل میں اس کے جان سے پیارے بھائی کی ہونے والی بیوی ہوں۔”
عیشہ اس کے انداز پر ناجانے کیوں وہ چیخ اٹھا۔
“عیشہ تم یہ سب کیوں کر رہی ہو۔ کیسے تم کسی اور سے شادی کر سکتی ہوں۔” اب کہ اس کی آواز میں تڑپ واضح محسوس کر سکتی تھی۔
“ویسے ہی جیسے تم کسی اور کے لئے مجھے چھوڑ سکتے ہو۔
عیشہ جانتا ہوں تم آفاق کو پسند نہیں کرتی۔ تم میرے علاوہ کیسے کسی کو پسند کر سکتی ہو۔” اس کی جھنجھلاہٹ اسے مزہ دے رہی تھی۔
“ارے تمہیں یہ غلط فہمی کیسے ہوئے ہوئی۔دولت سب کچھ کروا سکتی ہے اور میں تو پھر اس شہر کے نامور بزنس مین کی ہونے والی بیوی ہوں۔” اس نے بیوی پر زور دیا تھا۔
“شٹ اپ عیشہ۔”
“یو سٹ اپ مسٹر وہاب۔ اپنی آواز کو دھیما ہی رکھو اور تمہیں قاصد بننے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ آئندہ مجھے فون کرنا۔” اس نے سختی سے کہہ کر فون بند کر دیا۔


“میرے بھائی سے شادی کیوں کر رہی ہو۔”
تمہیں کیا لگتا ہے۔ عیشہ مسکرا کر اس کی آنکھوں میں جھانکنے لگی۔
“اس سب میں میرے بھائی کا کیا قصور ہے۔”اب کی بار اس کی آواز کا جوش ماند پڑ گیا۔
جو تم نے میرے ساتھ کیا کہا میں جان سکتی ہوں اس میں میرا کیا قصور تھا۔
“بدلہ لے رہی ہو۔”
“بالکل۔”وہ مزے سے بولی۔
“تم ایسا کچھ نہیں کروں گی تمہیں یہ سب ختم کرنا ہی ہوگا۔”وہ اضطرابی انداز میں ٹہلنے لگی۔ اس کے سامنے اپنے بھائی کا چہرہ گھومنے لگا تھا۔
“بھئی میں کیوں ختم کروں میں تو تمہارے بھائی کے پاس نہیں گئی تھی کہ مجھے پرپوز کریں وہ خود آئے تھے بلکہ بار بار آئے تھے۔ میرے خیال میں تم یہ درخواست اپنے بھائی سے کرو شاید وہ کچھ کر سکیں۔”عیشہ نے اسے واپس اس کے الفاظ لوٹ آئے تھے۔ ضبط کے مارے صومیا کا چہرہ سرخ پڑنے لگا۔
“پلیز عیشہ تم جانتی ہو آفاق بھائی میرے اور ممی کے لئے کیا ہیں۔”
“جانتی ہوں اسی لئے تو یہ سب کر رہی ہوں۔”وہ مسکرائی تھی۔

Hum-ne-dil-ko-roka-tha-by-maryam-aziz-complete-urdu-novels-2023-html

Leave a Comment

Your email address will not be published.