hum ko he teri nazar me rehna By Maryam Aziz|compete Novel|urdu best Novels 2023 html|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“دروازہ۔۔۔کیوں۔۔۔بند کیا۔”ڈر کے مارے اس سے بولنا مشکل ہورہا تھا۔
مرتضی نے ایک نظر اس کے خوفزدہ چہرے کو دیکھا اور قدم اس کی طرف بڑھادیے۔اپنی طرف قدم بڑھاتا دیکھ وہ پیچھے ہٹنے لگی۔یہاں تک کہ وہ دیوار سے جالگی۔
“آپ جائیں یہاں سے ورنہ۔۔۔ورنہ میں شور مچاؤں گی۔”کرن نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا۔
“شوق سے مچاؤ شور۔”مرتضی نے اس کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے کہا تو کرن بھاگ کر اس کی سائیڈ سے نکلی اس سے پہلے کہ وہ دروازے تک پہنچتی مرتضی نے اس کا بازو پکڑ لیا اور جھٹکے سے اپنی طرف کھینچا۔وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سیدھا اس کے سینے سے جا ٹکرائی۔


مرتضی نے بازو اس کے گرد لپیٹ کر اس کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔کرن نے خود کو چھڑوانے کی کافی کوشش کی لیکن اس کی گرفت کافی سخت تھی۔ڈر اور شرم کے مارے اس کی حالت خراب ہورہی تھی۔جب وہ خود نا چھڑا سکی تو اس نے رونا شروع کردیا۔
“میں تم سے بات کرنے آیا تھا لیکن تم نے تو۔۔۔خیر جو تم کہ چکی ہو وہ ضرورت سے ذیادہ تھا۔اب تک میں نے بہت برداشت کیا ہے حالانکہ یہ میری عادت نہیں لیکن اب مزید نہیں۔۔ہاں تو تم کہ رہی تھی تمہارا میرا کوئی رشتہ نہیں چلو ٹھیک ایسا ہی سہی مگر کاغذ کا تعلق تو ہے نا اور اس حساب سے ہم ہوئے میاں بیوی اور میاں بیوی کا رشتہ تو بہت قریبی ہوتا ہے۔”
اس نے قریبی پہ ذور دے کر کہا۔کرن کو ایسا لگ رہا تھا کہ اس کا دل ابھی باہر آجائے گا۔
“اب تم میری بیوی ہو اور تم پر میرا پورا حق ہے۔مصطفی کی بات پہ اس نے جھٹکے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔مرتضی کی آنکھوں میں جو نظر آیا اس نے اس کے پورے جسم میں سنسنی پیدا کردی تھی۔”
“آپ ایسا نہیں کرسکتے۔”اس نے روتے ہوئے کہا۔
“میں کچھ بھی کرسکتا ہوں۔”مرتضی نے اپنی گرفت مزید سخت کرتے ہوئے کہا۔

Hum-ko-he-teri-nazar-me-rehna-by-Maryam-Aziz-complete-urdu-novel-2023-html

1 thought on “hum ko he teri nazar me rehna By Maryam Aziz|compete Novel|urdu best Novels 2023 html|”

Leave a Comment

Your email address will not be published.