Maherban Teri nazar by qamrosh Shehk Complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اق۔۔۔اقارم۔۔۔وہ۔۔فائر۔۔فائرنگ۔۔فائرنگ اقارم۔وہ لوگ مجھے مار ڈالیں گے اقارم۔وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔”اجیارہ اسے سامنے پاتے ہی اس کے سینے سے جالگی۔
“اقارم مجھے ڈر لگ رہا ہے۔”وہ ہچکیوں سے رورہی تھی۔آغا اقارم حسین ایک بار پھر صحیح معنوں میں پریشان ہوگیا تھا۔اتنی مشکلوں سے اس نے اجیارہ کو سمیٹا تھا اور وہ پھر بکھرگئی تھی۔
“اجیارہ میری بات سنو۔”وہ اسے خود سے الگ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔جس کیلیے وہ قطعی راضی نہیں تھی۔
“اجیارہ۔”اس نے کچھ دیر کی خاموشی کے بعد دھیمے سے اسے پکارا۔اس دوران اب فائرنگ بھی بند ہوچکی تھی لیکن وہ پھر بھی اس کی مضبوط بانہوں میں کپکپارہی تھی۔آخر اقارم نے اس نازک پیکر کو اپنی بانہوں میں بھرلیا تھا اور آرام سے بیڈ پہ لٹادیا تھا۔آج اس نے تمام بندھن تمام بندشیں توڑ دی تھی۔آج رات آغا اقارم حسین نے اجیارہ کو اس کے ڈر و خوف سمیت سمیٹ لیا تھا۔تمام دیواریں توڑ کر دوریاں نزدیکیوں میں بدل ڈالی تھی۔
“اے تمہیں مسکرانا وسکرانا نہیں آتا کیا۔”وہ آفس جانے کیلیے تیار کھڑا تھا۔وہ بیڈ کے پاس کھڑی پلکوں کی باڑ گرائے لب کچلتی انگلیوں کو آپس میں بےدردی سے رگڑتی اجیارہ سے مخاطب ہوا۔
“میں نے کہا تمہیں مسکرانا نہیں آتا؟بھئی میں آفس جارہا ہوں اور شوہر کے آفس جانے پر بیوی کے کچھ فرائض ہوتے ہیں۔”
“وہ کیا ہوتے ہیں؟جی۔”
“اف!یعنی اب وہ بھی سکھانا پڑے گا؟اوکے تو ابھی سکھادیتے ہیں۔”آغا اقارم حسین نے ہاتھ میں پکڑی کیپ بیڈ پہ رکھی تھی اور دونوں ہاتھوں کے پیالوں میں اس کا چھوٹا سا چہرہ بھرلیا اور اس کے چہرے پہ جھکتا چلا گیا۔اس کی گستاخی پہ اجیارہ سٹپٹا کر دو قدم پیچھے ہٹی تھی۔

Maherban Teri nazar by qamrosh Shehk

Leave a Comment

Your email address will not be published.