Woh hamrahi mera hamsafar thehra by samiya zareen Abbasi complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں تم لوگوں پر کیس کرواسکتا ہوں۔ایک نوجوان لڑکی کو بنا کسی رشتے کے اپنے گھر میں ذبردستی رکھا ہوا ہے۔”شہباز لالہ نے دھمکی دی۔جبکہ سلمان شاہ کو شدت سے اپنی غلطی کا احساس ہوا تھا۔وہ مناہل پہ بنا کسی رشتے کے حق نہیں جتاسکتا تھا۔جبکہ وہ اس کے سگے تھے۔
“جو کرنا ہے کرلو مگر کیس اب تم سب پہ بنے گا۔سروش کے قتل کا کیس۔سلمان شاہ پہ حملے کا کیس اور بھتیجی کی دولت پہ قبضہ جمانے کا کیس۔”سفیان نے ان کی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔جس پہ وہ سب گڑبڑا کر رہ گئے۔
“اور رہی بات مناہل کی ہمارے سے رشتے کی تو سن لو یہ میری ہونے والی بیوی ہے اور یہ تینوں اس کے بھائی ہے اور یہ رشتے بہت پاکیزہ ہیں۔”سلمان شاہ جو اب تک خاموش تھا بول پڑا۔جس پہ وہاں موجود سب کو ایک لمحے کیلیے سانپ سونگھ گیا۔
“اب آپ سب لوگ جاسکتے ہیں میں مزید آپ لوگوں کا وجود اپنے گھر میں برداشت نہیں کرسکتا اور ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ مناہل اسد اب مناہل سلمان ہے اور اپنی عزت کی حفاظت کرنا مجھے بخوبی آتی ہے۔”سلمان شاہ بول رہا تھا اور وہ تینوں اس کے دائیں بائیں کھڑے تھے۔وہ ان کے پیچھے بلکل چھپ کر رہ گئی تھی۔
“بہنا باہر نکل آئیے وہ لوگ جاچکے ہیں۔”علی نے شرارت سے سلمان شاہ کے پیچھے سہمی ہوئی مناہل کو دیکھا تو وہ شرمندہ ہوتے سامنے آئی۔سلمان شاہ نے ایک نظر مناہل پہ ڈالی اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکلتا چلا گیا۔وہ تینوں اس کی پشت کو حیرت سے دیکھ رہے تھے کہ مناہل کے رونے پہ اس کی طرف متوجہ ہوگئے۔
“ہیں۔اب تمہیں کیا ہوا۔”زین نے آنسو بہاتی مناہل کو دیکھا۔
“وہ!وہ سلمان مجھ سے خفا ہیں۔”مناہل نے روتے ہوئے کہا۔

Woh hamrahi mera hamsafar thehra by samiya zareen Abbasi

Leave a Comment

Your email address will not be published.