Basat e dil bh ajeeb shay hain by Afshan Afridi complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“وہ۔وہ چھوٹی نانی نے۔”لفظ بمشکل اس کی زبان پر آئے تھے۔تیمور جیسے غرا کر آگے بڑھا اور انتہائی درشتی سے اس کا بازو دبوچا۔
شٹ اپ!تمہارا اماں سے کوئی رشتہ نہیں۔سمجھیں۔خاص طور پہ پری چہرہ کے حوالے سے تو بلکل نہیں۔انتہائی شدید تیور تھے اس کے۔زرمینہ تو جیسے اس کی گرفت میں پھرپھڑا کر رہ گئی۔کافی کا کپ انتہائی اطمینان سے زمین بوس ہوچکا تھا اور وہ خوف اور دہشت سے اسے دیکھ رہی تھی جس کے چہرے سے جھلکتا جلال اس کی دھڑکنیں سست کیے جارہا تھا۔
“خبردار جو آئندہ انہیں اس طرز مخاطب سے پکارا تو۔سمجھیں۔تمہیں آغا جان کے کہنے پہ اس گھر میں لے تو آیا ہوں تو یہ مت سمجھنا کہ میری اور شیرباز کی نفرت ختم ہوگئی۔جو آگ اس کی موت نے سرد نہ کی تو یہ چند کاغذ کیا کریں گے۔”اسے جھنجھوڑتے ہوئے وہ غیض و غضب کی انتہا پہ نظر آرہا تھا۔تیمور نجانے اسے کیا کچھ مزید کہ رہا تھا جو اس کے کان سننے سے قاصر تھے۔تیمور علی جاہ نے اسے یوں ڈھیر ہوتے دیکھا تو جیسے خواب غفلت سے جاگا۔اسے بازوؤں سے تھامنے کی کوشش کی لیکن وہ حواس کھوچکی تھی۔
“زرمینے زرمینے۔”بےاختیار وہ اس پہ جھکا تھا۔اماں گھر میں تھی اگر وہ یہاں آجاتی تو وہ انہیں کیا جواب دیتا۔تنگ آکر اس نے اسے بازوؤں سے پکڑ کر جھنجھوڑا تو وہ زرا سا کسمسائی اور بالآخر اس نے اپنی خوابدیدہ سی آنکھیں کھول دی۔تیمور پہ نظر پڑتے ہی بےاختیار ایک ہلکی سی چیخ اس کے منہ سے نکلی۔اسے اپنے اتنے قریب پاکر وہ تڑپ گئی۔تیزی سے اس کے بازوؤں سے نکل کر پیچھے کی طرف سرکی اور دیوار سے ٹیک لگا کر گہری سانسیں لینے لگی۔تیمور لب بھینچے اسے دیکھ رہا تھا۔

Basat e dil bh ajeeb shay hain by Afshan Afridi

Leave a Comment

Your email address will not be published.