Silsilay wafa K by nadia jahangir complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کیا تکلیف ہے۔”وہ دھاڑنے کے انداز میں بولا تو وہ مزید سہم گئی۔ڈر کے پہلے پیچھے دیکھا اور پھر اس کی خوفناک آنکھوں میں۔
“وہ۔۔وہ یہ چائے اور پین کلر۔”وہ ہکلائی۔
“کس کیلیے ہے۔”ماتھے کی گھوری لہجے کی سختی اور آنکھوں کی وحشت اس کی جان لے گئی۔
“آ۔آ۔۔آپ کیلیے۔”
“میں نے مانگی ہے۔”لہجے میں پتھر کی سی سختی تھی۔
“من۔نہیں۔”وہ گڑبڑاگئی۔دو قدم اور آگے بڑھ کر اس کے پیروں کے قریب پڑی ٹیبل پہ چائے رکھنا چاہی۔
“تو پھر۔”
اس نے کپ نیچے نہیں رکھا۔
“آپ کے سر میں درد ہے نا۔”وہ کمال معصومیت سے بولی۔
“تو تمہیں کس نے مدد کیلیے بلایا ہے۔؟”
“وہ تو میں خود۔۔”
“خدائی فوجدار بننے چلی ہو۔”تڑخ کر پوچھا۔اس کی بولتی بند ہوگئی۔
“سباس بی بی مجھے اتنا مت ستاؤ کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کرنے پہ مجبور ہوجاؤں۔بہتر ہے اس قسم کی گھٹیا حرکتوں سے باز آجاؤں۔”اس کی طرف ناگواری سے دیکھتے ہوئے اس نے کہا تو وہ تڑپ کر اسے دیکھنے لگی۔
“اس قسم کی گھٹیا حرکت کیلیے آغا جان نے مجھے کہا ہے ورنہ مجھے ایسا کوئی شوق نہیں ہے۔”جواباً وہ بھی چٹخی تھی اور سچ سچ بتادیا۔
“آغا جان نے یہ بھی کہا تھا کہ دروازہ ناک نہیں کرنا۔بنا اجازت کے اندر گھس جانا۔”بہت غصے سے اس نے اس کی آنکھوں میں دیکھا۔
“میں نے ناک کیا ہے اب آپ کے کان ہی میری آواز سننے کے متحمل نہیں ہے تو اس میں میرا کیا قصور۔”وہ بھی مشتعل ہوئی۔

Silsilay wafa K by nadia jahangir

Leave a Comment

Your email address will not be published.